نائیجیریا: امتحانات کے لیے جانے والے طلبہ کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا

نائجیریا کی ریاست بینیو میں مسلح افراد نے یونیورسٹی کے داخلہ امتحانات کے لیے جانے والے سیکنڈری اسکول کے طلباء اور دیگر مسافروں کو اغواء کر لیا ہے۔ یہ رواں برس اسکول کے طلباء کے اغواء کا پہلا واقعہ ہے۔

ریاست کے گورنر ہائیسنتھ عالیہ نے جمعرات کی شب واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ حملہ مکوردی اوٹوکپو روڈ پر پیش آیا۔ اگرچہ حکام نے مغویوں کی حتمی تعداد نہیں بتائی تاہم مقامی میڈیا کے مطابق سترہ طلباء لاپتہ ہیں۔

گورنر ہائیسنتھ عالیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ معصوم شہریوں بالخصوص امتحانات میں شرکت کے لیے جانے والے طلباء کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور یہ انسانیت اور شہری نظم و ضبط کے تمام اصولوں کے منافی ہے۔

حکام نے تاحال اس واقعے کے ذمہ داروں کی نشاندہی نہیں کی ہے۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور گورنر نے ہدایت کی ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

نائجیریا میں مسلح گروہ اور شدت پسند اکثر مسافروں، اسکول کے بچوں اور دیہی آبادی کو نشانہ بناتے ہیں۔ حکومت کے بارہا دعووں کے باوجود اجتماعی اغواء کے واقعات جاری ہیں جس سے تعلیم، تجارت اور سفری نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور عوام حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں بدامنی کا حوالہ دیتے ہوئے اسے مسیحیوں پر ظلم قرار دیا ہے اور فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ دوسری جانب نائجیریا کی حکومت کا موقف ہے کہ یہ بدامنی کسی ایک مذہب تک محدود نہیں بلکہ اس سے دونوں مذاہب کے پیروکار متاثر ہو رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago