امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے متعلق مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں منگل کے روز پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایکسیس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع نے اس دورے کی تصدیق کی ہے، جبکہ جے ڈی وینس پہلے بھی مذاکرات کے ابتدائی دور میں امریکی وفد کی قیادت کر چکے ہیں۔ اس سے قبل رائٹرز نے ایک ذریعے کے حوالے سے خبر دی تھی کہ وینس پیر کے روز امریکہ میں ہی موجود تھے اور ان کے پہلے سے پاکستان روانہ ہونے کی اطلاعات کو مسترد کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے دو بڑے ہوٹلوں کو عام مہمانوں سے خالی کروا کر خصوصی وفود کے لیے مختص کر دیا گیا ہے اور انہیں تمام تر پرتعیش سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سیکیورٹی حصار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی کے بس ٹرمینلز بند کر دیے گئے ہیں۔ شہر میں 18 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جنہیں پنجاب پولیس کے 7 ہزار افسران، رینجرز اور پاک فوج کے دستوں کی معاونت حاصل ہے۔ ریڈ زون میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ وہاں واقع تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

عدالتی سرگرمیوں کو بھی محدود کر دیا گیا ہے اور فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں کارروائی ایک دن کے لیے معطل رہے گی۔ حساس علاقوں میں بھاری ٹریفک کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے، جبکہ مارگلہ ہلز کے ٹریل نمبر 2، 3، 4، 5 اور سید پور ویلج سے منسلک ٹریلز کو بھی عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

سفارتی سرگرمیوں کی تیاریوں کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں اور گرین بیلٹس کو سجایا گیا ہے اور مرکزی راستوں پر قومی پرچم لہرائے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کو غیر ملکی مہمانوں کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار کر لیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago