ایران کشیدگی اور پوپ سے تنازع: ٹرمپ کے مزاج پر امریکیوں کے تحفظات میں اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت اپنے نچلے ترین سطح پر برقرار ہے۔ رائٹرز اور ایپوسس کے ایک حالیہ سروے کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ اور پوپ لیو کے ساتھ تلخ بیان بازی کے تناظر میں امریکی عوام صدر کے مزاج اور ذہنی صلاحیتوں پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

پیر کو مکمل ہونے والے چھ روزہ عوامی سروے میں صرف 36 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، جو ایک ماہ قبل بھی یہی شرح تھی۔ صدر ٹرمپ کی مقبولیت 20 جنوری 2025 کو حلف اٹھانے کے فوراً بعد 47 فیصد کی بلند ترین سطح پر تھی۔

فروری میں ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ اور اس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ٹرمپ انتظامیہ پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے۔ سروے میں شامل 4557 امریکی شہریوں میں سے صرف 36 فیصد نے ایران پر امریکی فوجی حملوں کی حمایت کی ہے۔

سروے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خود ریپبلکن پارٹی کے کئی ارکان سمیت بڑی تعداد میں امریکی صدر کے حالیہ جارحانہ رویے پر فکرمند ہیں۔ صرف 26 فیصد امریکی صدر ٹرمپ کو متوازن مزاج کا حامل سمجھتے ہیں۔ ریپبلکن ووٹرز میں بھی اس معاملے پر تقسیم پائی جاتی ہے، جبکہ ڈیموکریٹس میں صرف 7 فیصد افراد ہی انہیں متوازن قرار دیتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایران کی تہذیب کو مٹانے اور پوپ لیو کو کمزور قرار دینے جیسی دھمکیوں نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے گرین لینڈ کے حصول کے مطالبے پر نیٹو اتحادی ڈنمارک کو بھی فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

سروے میں 51 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران صدر ٹرمپ کی ذہنی تیزی میں کمی آئی ہے۔ پوپ لیو کی مقبولیت صدر ٹرمپ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، جس کی وجہ سے صدر کے پوپ پر حملوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

معاشی محاذ پر بھی صدر ٹرمپ کی مقبولیت متاثر ہوئی ہے۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ان کی کارکردگی پر صرف 26 فیصد امریکی مطمئن ہیں۔ اسی طرح صرف 25 فیصد عوام کا خیال ہے کہ ایران پر حملے امریکہ کو زیادہ محفوظ بنائیں گے۔ سروے کے نتائج میں غلطی کا امکان دو فیصد تک ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago