فیفا کا 2030 ورلڈ کپ کے لیے ٹکٹ پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ

فیفا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے ٹکٹوں کی بلند ترین قیمتوں پر عوامی برہمی کے بعد 2030 کے ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹکٹنگ حکمت عملی پر نظر ثانی کرے گا۔ کینیڈا، میکسیکو اور امریکہ میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے ٹکٹ مہنگے ہونے پر شائقین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

وینکوور میں فیفا کانگریس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیفا کے سیکرٹری جنرل میتھیاس گرافسٹروم نے کہا کہ موجودہ ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی مہنگی قیمتیں شمالی امریکہ کی مارکیٹ کی حقیقت کی عکاس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شائقین کی آراء کا احترام کرتے ہیں اور ان کے تحفظات کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہر ورلڈ کپ کی طرح اس بار بھی فیفا اپنی حکمت عملی کا جائزہ لے گا تاکہ آئندہ کے لیے بہتری لائی جا سکے۔

ٹکٹوں کی قیمتوں پر فٹ بال سپورٹرز یورپ نامی تنظیم نے فیفا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تنظیم نے قیمتوں کو لوٹ مار اور شائقین کے ساتھ دھوکہ دہی قرار دیا ہے۔ گزشتہ ماہ اس تنظیم نے یورپی کمیشن میں فیفا کے خلاف ایک مقدمہ بھی دائر کیا جس میں ٹکٹوں کی حد سے زیادہ قیمتوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔

فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو کا موقف ہے کہ قیمتوں میں اضافہ مانگ کے باعث ہوا ہے۔ ان کے مطابق امریکہ میں ڈائنامک پرائسنگ کا نظام رائج ہے جس کے تحت میچ کی اہمیت کے لحاظ سے قیمتیں کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فیفا کے اپنے ری سیل ایکسچینج پلیٹ فارم پر 19 جولائی کو ہونے والے فائنل میچ کے ٹکٹ 20 لاکھ ڈالر فی ٹکٹ تک فروخت کے لیے پیش کیے گئے، جبکہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی قیمتیں ہزاروں ڈالرز میں ہیں۔

جب میتھیاس گرافسٹروم سے پوچھا گیا کہ کیا ٹکٹوں کی قیمتوں پر عوامی غصہ 2026 کے ورلڈ کپ کی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا تو انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے متوقع 13 ارب ڈالر کی آمدنی فٹ بال کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ فیفا فارورڈ پروگرام کے ذریعے یہ سرمایہ کاری رکن ممالک میں کھیل کے فروغ اور حقیقی اثرات مرتب کرنے کا باعث بنے گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago