روس کا یومِ فتح کے موقع پر یوکرین میں دو روزہ جنگ بندی کا اعلان

روس نے گریٹ پیٹریاٹک وار میں سوویت عوام کی فتح کی یادگار تقریبات کے پیش نظر 8 اور 9 مئی کو یوکرین کے خلاف عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیلی گرام پر جاری ہونے والے ایک بیان میں روسی وزارت دفاع نے امید ظاہر کی ہے کہ یوکرین بھی اس اقدام کی پیروی کرے گا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ وہ 9 مئی کی تقریبات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ وزارت نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ یوکرین کی جانب سے ماسکو پر حملے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر کیف کی انتظامیہ نے 81 ویں یومِ فتح کی تقریبات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو روسی مسلح افواج کیف کے مرکز پر بڑے پیمانے پر جوابی میزائل حملے کرے گی۔ وزارت کا مزید کہنا تھا کہ روس نے اب تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایسے اقدامات سے گریز کیا ہے۔

روسی حکومت نے کیف کے شہریوں اور غیر ملکی سفارتی مشنز کے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر شہر چھوڑ دیں۔ تاحال یوکرینی حکام کی جانب سے روس کی جانب سے اعلان کردہ دو روزہ جنگ بندی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago