بحرین: ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ تعلق رکھنے والے 41 افراد گرفتار

بحرین کی وزارت داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایران کی پاسداران انقلاب سے منسلک اکتالیس افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار شدگان کے خلاف پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں، جن میں ایرانی حملوں سے ہمدردی کے کیسز بھی شامل ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اٹھائیس فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد، تہران نے بحرین اور دیگر خلیجی عرب ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب، تہران پر بڑے پیمانے پر حملوں کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جنگ سے متاثرہ معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کا آخری عوامی اجلاس سولہ فروری کو منعقد ہوا تھا۔

ادھر سفارتی ذرائع کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا عمل اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین ایک چودہ نکاتی مسودے پر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد جنگ کے خاتمے کے لیے ایک ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

اس مسودے میں ایران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں کمی اور ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو کسی دوسرے ملک منتقل کرنے جیسے امور شامل ہیں، تاہم اہم معاملات پر تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago