ایران کے ساتھ جنگ میں امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہوئے، امریکی کانگریس مین کا اعتراف

امریکی کانگریس کے رکن ایڈ کیس نے سینیٹ کی کمیٹی میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک امریکہ کے 39 طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ امریکی دفاعی جریدے دی وار زون کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کیا۔

منگل کے روز سینیٹ کی کمیٹی کے اجلاس کے دوران پینٹاگون کے چیف فنانشل آفیسر جے ہرسٹ سے سوالات کرتے ہوئے ایڈ کیس نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ایک ماہ پرانی رپورٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے پینٹاگون سے مطالبہ کیا کہ تباہ شدہ طیاروں کی مرمت یا متبادل کے مجموعی اخراجات کا تخمینہ فراہم کیا جائے۔

جواب میں جے ہرسٹ نے تسلیم کیا کہ ان نقصانات کے مالی اثرات انتہائی گہرے ہوں گے تاہم پینٹاگون ابھی تک نقصان کی مکمل نوعیت کا جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیاروں کی مرمت کے اخراجات کا تعین کرنا ایک پیچیدہ عمل ہے، لہذا وہ مکمل تشخیص کے بعد ہی تحریری طور پر درست اعداد و شمار فراہم کر سکیں گے۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کے دوران امریکی فضائیہ نے تقریباً 13 ہزار پروازیں کیں۔ اس دوران 39 طیارے تباہ ہوئے جبکہ 10 کو مختلف نوعیت کا نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی فضائی حدود میں ایک ایف 35 اے لائٹننگ ٹو لڑاکا طیارہ نشانہ بنا اور بوئنگ ای 3 سینٹری نگرانی کرنے والا طیارہ بھی تباہ ہوا۔

تاہم پینٹاگون کے حکام نے اجلاس کے دوران ان نقصانات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی اور نہ ہی ان دعووں کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جس کے جواب میں تہران نے اسرائیل اور خلیجی خطے میں امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنایا اور آبنائے ہرمز کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

پاکستان کی ثالثی سے 8 اپریل کو جنگ بندی کا معاہدہ عمل میں آیا تھا، تاہم اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کسی مستقل حل تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی تھی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago