یورپی سینٹرل بینک کے بورڈ ممبر فرینک ایلڈرسن نے یورو زون میں کام کرنے والے بینکوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اینتھروپک کے مائتھوس اے آئی ماڈل یا اسی طرح کے دیگر جدید ٹولز کے ذریعے کیے جانے والے سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر تیاری مکمل کریں۔
ای سی بی کے بینک سپر وژن ونگ کے وائس چیئر فرینک ایلڈرسن نے بینک کی جانب سے جاری کردہ سپر وژن نیوز لیٹر میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اگرچہ اس وقت یورو زون کے بینکوں کو مائتھوس اے آئی تک رسائی حاصل نہیں ہے، تاہم یہ عذر کسی بھی قسم کی غفلت کا جواز نہیں بن سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ رسائی نہ ہونا بینکوں کو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کی چھوٹ نہیں دیتا، بلکہ یہ صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ بینک اپنی حفاظتی اقدامات میں تیزی لائیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بڑے بینکوں کو مائتھوس تک ابتدائی رسائی دے دی گئی ہے، جس کے بعد وہ اس ٹول کی نشاندہی پر اپنے ڈیٹا سسٹمز کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ سائبر سیکیورٹی کے ماہرین مائتھوس کو موجودہ حفاظتی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دے رہے ہیں، جس کے بعد سے عالمی ریگولیٹرز اور پالیسی سازوں کی جانب سے مسلسل تنبیہات جاری کی جا رہی ہیں۔
فرینک ایلڈرسن نے زور دیا کہ بینکوں کو مستقبل کے ایسے اے آئی ماڈلز کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے جو پہلے سے کہیں زیادہ جارحانہ سائبر حملوں کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہمیں ایسے جدید ترین ماڈلز کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار رکھنا ہوگا جو بہت قلیل عرصے کے وقفے سے متعارف کروائے جا سکتے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…