تجارتی جنگ اور ایران کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیجنگ پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ صدر ٹرمپ اپنے قیام کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے جس میں جاری تجارتی جنگ اور عالمی معیشت کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ اس سے قبل 2017 میں بھی چین کا دورہ کر چکے ہیں۔

واشنگٹن سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ جو کوئی بھی یہ کہتا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے وہ احمق ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ ایران کے ساتھ ایک اچھا معاہدہ چاہتا ہے اور انہیں یقین ہے کہ ایسا سمجھوتہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف فتح بہرصورت امریکہ کی ہی ہوگی، چاہے یہ کامیابی پرامن طریقے سے حاصل ہو یا کسی اور ذریعے سے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بیجنگ میں چینی صدر کے ساتھ ایران کے تنازع اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کریں گے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کو ایران کے معاملے پر چین کی مدد درکار نہیں ہے۔

اس موقع پر امریکی صدر نے پاکستان کے کردار کی کھل کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں پاکستان نے شاندار کردار ادا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو غیر معمولی شخصیات قرار دیتے ہوئے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو بہترین الفاظ میں سراہا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago