News

۔17ویں آئی ٹی آئی ایف کامیابی کیساتھ اختتام پزیر، 12 ہزار افراد کی شرکت، بیلاروس، ایران کیساتھ کئی معاہدے ہوئے

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار رزاق داؤد نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹرئل فیئر میں بیلاروس کے ساتھ معاہدے اہمیت کے حامل ہیں ان معاہدوں کے ذریعے ملک میں جدید تعلیم کو فروغ حاصل ہوگا۔

17 ویں آئی ٹی آئی ایف کے دوسرے روز حنید لاکھانی ٹرسٹ اور بیلا روس کے اداروں کے درمیان تین معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر رزاق داؤد نے کہا کہ پاکستانی معیشت درست سمت پر چل رہی ھے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 ماہ میں افغانستان سے علاقائی تعاون میں نمایاں بہتری آئی گی۔ رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ کووڈ وباء کے بعد پاکستانی نمائش میں غیر ملکی مندوبین کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا اس وباء کی روک تھام کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی معترف ہے۔

رزاق داؤد نے کہا کہ مقامی مصنوعات کو فروغ دینے نائجیریا کی منڈیوں تک رسائی حاصل کریں گے تاکہ پاکستانی برآمدات میں بہتری آسکے۔

انہوں نے تین روزہ 17 ویں آئی ٹی آئی ایف کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ای کامرس گیٹ وے پاکستان تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔

مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تین روزہ 17 ویں آئی ٹی آئی فیئر کے دوسرے روز مقامی تاجروں اور غیر ملکی مندوبین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای کامرس گیٹ وے کے نائب صدر عمر نظام نے کہا کہ ہم نے عوام فٹ فال کا جو اندازہ لگایا تھا اس کے برعکس شرکاء کی تعداد میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے باشعور عوام کورونا ایس او پیز کے تحت منظم انداز میں شریک ہوئے۔

تین روزہ انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر میں 12 ہزار افراد نے شرکت کی۔ فیئر میں مقامی کمپنیوں کے بیلاروس اور ایران کے ساتھ متعدد معاہدے طے پائے۔ 17 ویں آئی ٹی آئی ایف میں مقامی اور غیرملکی کمپنیوں کے 100 اسٹالز سجائے گئے تھے۔

بیلاروس کے سفیر آندرے میٹی لٹسا اور ایران کے قونصل جنرل حسن نور عین نے نمائش کے نظم و انعقاد اور مقامی کمپنیوں سمیت بھرپور انداز میں مہمان نوازی ہر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام خاطر داری میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

دونوں ممالک کے سفارتکاروں نے یقین دہانی کرائی کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے جلد بڑے تجارتی گروپوں کے ساتھ جلد اور مزید نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

نمائش میں 45 غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔

راحیل جنید

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

6 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

7 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

7 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

8 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

8 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

8 months ago