پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومتی رٹ کو بڑا چیلینچ دیتے ہوئے 25 نومبر کی صبح چھے بجے سے کراچی سمیت ملک بھر کے پیٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
کراچی پریس کلب میں ہنگامی بریفمگ کے دوران پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیرمین عبد السمیع خان نے کہا کہ ہمارا مارجن اس وقت ڈھائی فیصد ہےںجبکہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مارجن بڑھا کر چھے فیصد تک کیا جائے۔
چئیرمین عبد السمیع خان نے کہا کہ حکومت نے ہمارا کوئی مطالبہ نہیں مانا، ان حالات میں اب پمپز چلانا محال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو غیر معینہ مدت تک پمپس بند کردینگے.
دوران پریس پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہداروں نے برملا وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت دیگر وزراء پر عدم اعتماد بھی ظاہر کیا ہے.
پیٹرولیم ڈیلر کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم ارشد محمود نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کے چیئرمین عبدالسمیع خان سے رابطہ کیا ہے۔ ارشد محمود نے کہا ہے کہ سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیج دی گئی ھے۔
سیکریٹری پیٹرولیئم نے سمیع خان کو آگاہ کیا کہ سمری کے نکات ابھی نہیں بتائے جاسکتے۔
عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ جب تک سمری کے نکات نہیں معلوم ہوتے اس وقت ہڑتال کی۔کال واپس نہیں لی جائے گی
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…