News

ورلڈ ٹریڈنگ کپ 21: بنومو پلیٹ فارم پر پاکستانی ٹریڈرز ملک کی نمائندگی کرینگے

ورلڈ ٹریڈنگ کپ 21 میں دس ٹیمیں ایک لاکھ ڈالرز سے زائد کیش پرائز ، 2600 سے زائد انعامات اور 11 ایوارڈز کے لئیے مقابلہ کریں گی ۔ اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ٹریڈرز بنومو گلوبل ٹریڈنگ پلیٹ فارم کی تاریخ میں ہونے والے اس سب سے بڑے مقابلے میں اپنے ملک کا دفاع کرینگے ۔

13 دسمبر 2021 سے 21 جنوری 2022 تک ہونے والے اس ورلڈ ٹریڈنگ کپ کی میزبانی بنومو کے پلیٹ فارم پر ہوگی ۔ پہلے اسٹیج میں ٹریڈرز اپنے ہی ملک کی ٹیم کے ٹریڈرز سے آمنا سامنا کریں گے اوروہاں 2600 سے زائد انعامات ان کی جیت کے منتظر ہوں گے ۔

لیگ کے مقابلوں کے فاتح ہی انٹرنیشنل ٹریڈنگ ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرپائیں گے، جہاں وہ سب سے بڑا انعام اپنے نام کرکے اپنے ملک کا نام روشن کریں گے ۔
اس ورلڈ کپ کے دوران 2 طرح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔
ڈیلی اور اسپرنٹس۔ 50

۔50 ڈیلی

اس مقابلے میں ایک دن میں پہلے 50 ٹریڈنگ کرنے پرپوائینٹس تقسیم کیئے جایئں گے اور نمایاں اسکورر کو مزید اضافی پوائنٹس ملیں گے ۔

یہ مقابلہ 28 دن جاری رہے گا جہاں تمام ٹیموں سے تعلق رکھنے والے 100 نمایاں ٹریڈرز مختلف انعامات وصول کرتے ہوئے فائنل کی جانب قدم بڑھائیں گے جہاں دس بڑے انعامات انکے منتظر ہونگے ۔
اس مقابلے کے تین ٹا پ ٹریڈرز میں 60000 ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی ۔

اسپرنٹس

اسپرنٹس کے پوائنٹس ٹریڈنگ کے حجم پر دیئے جائیں گے ۔ نمایاں اسکوررز کواضافی پوائنٹس بھی ملیں گے ۔

چار نیشنل اسپرنٹس کا انعقاد کیا جائے گا جس کے فاتحین کو 20 سے زائد انعامات اور فائینل میں 10 بڑے انعامات ملیں گے جبکہ ہر اسپرنٹ کا دورانیہ 1 ہفتہ ہوگا۔

فائنل جیتنے والے ٹاپ تین ٹریڈرز میں 1 لاکھ ڈالرز کی رقم تقسیم کی جائے گی اور سب سے بڑا انعام بی ایم ڈبلیو سیریز 3 کار (50000 ہزار ڈالر جیتنے والے کےاصل اکاؤنٹ میں جمع کر دئیے جائیں گے) ہو گی۔

زورین زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Recent Posts

کوسٹا ریکا نے کیوبا میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا، سفارتی تعلقات منقطع

کوسٹا ریکا نے ہوانا میں واقع اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے…

3 منٹس ago

لورالائی: ٹرک اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

لورالائی میں ڈی جی خان روڈ پر پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں…

8 منٹس ago

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک نمایاں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد تک نمایاں کمی واقع ہوئی…

2 گھنٹے ago

پاکستان اور افغان حکومت کے درمیان عسکری کارروائیوں میں وقفے کا اقوام متحدہ کی جانب سے خیرمقدم

اقوام متحدہ نے پاکستان اور افغان حکومت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر…

2 گھنٹے ago

افغانستان: عید الفطر جمعرات کو منانے کا اعلان، ایسا کرنے والا پہلا اسلامی ملک

کابل میں افغان حکام نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر جمعرات کے روز منائی…

3 گھنٹے ago

میئر کراچی کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شہر کے مختلف…

4 گھنٹے ago