ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے عہدیداران نے سالانہ انتخابات 2022-21 میں شاندار کامیابی پر کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران اور ڈیموکریٹ پینل کو مبارکباد دی ہے۔آباد کے چیئرمین محسن شیخانی، سینئر وائس چیئرمین محمد حنیف میمن ، وائس چیئرمین الطاف کانٹا والا اور آباد سدرن ریجن کے چیئرمین صفیان آڈھیا نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں شاندار فتح پر نومنتخب صدر فاضل جمیلی،نائب صدر عبد الرشید میمن،سیکریٹری محمد رضوان بھٹی،جوائنٹ سیکریٹری محمد اسلم خان۔ خزانچی عبدالوحید راجپر اور گورننگ باڈی کے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار صحافیوں کی فلاح وبہبود اور آزادی صحافت کے ساتھ ساتھ معاشرے میں ہونے والی برائیوں،سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف اور تعمیراتی صنعت کی بہتری کے لیے اپنا کردار حسب روایت جاری رکھیں گے۔
آباد کے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی کی تعمیر وترقی میں پریس کلب کے عہدیداران نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی صنعت زراعت کے بعد سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والا شعبہ ہے۔
تعمیراتی صنعت کی ترقی کا مطلب ملکی معیشت کی ترقی اور خوشحالی ہے۔
آباد کے چیرمین محسن شیخانی اور دیگر عہدیداروں نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو یقین دہانی کرائی کہ آباد آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے میں صحافیوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی۔
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…