News

جیتنے والے وِنرز کا اعلان کردیا گیا SUVs شیل پاکستان کے جانب سے دو عدد

شیل پاکستان نے شیل ہیلیکس کے کسٹمرز کے لیے حالیہ پروموشن کے دوران دو فاتحین کا اعلان کیا جنہیں دو SUV تحفے میں دی گئیں۔ اس حوالے سے شیل ہاؤس میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جہاں شیل پاکستان کے نمائندوں نے پشاور کے قربان علی اور کراچی کے شفیع اللہ شیخ کو SUV گاڑی بطور انعام پیش کی۔

شیل پاکستان کی یہ پروموشن صرف شیل ہیلکس کے ایسے کسٹمرز کیلئے تھی جو مخصوص ریٹیل اسٹیشنز پر اپنی گاڑیوں کے لیے شیل ہیلیکس آئل کی خریداری کرتے ہیں۔ اْنھیں اس پروموشن کے ذریعے2 SUVs جیتنے کا موقع فراہم کرنے کے علاوہ دیگر جیتنے والوں میں زبردست انعامات تقسیم کئے گئے جن میں بلیو ٹوتھ اسپیکر اور الائے ریمس شام تھے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے قربان علی نے گاڑی جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس زبردست اقدام پر میں شیل کا انتہائی ممنون ہوں۔

کراچی کے شفیع اللہ شیخ نے SUV جیتنے کو خواب کی تعبیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں دیگر افراد کو مشورہ دوں گا کہ وہ ایک بارشیل ہیلیکس آزمائیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ وہ دوبارہ اپنا پرانا برانڈ استعمال نہیں کریں گے۔

زورین زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

8 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

9 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

9 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

10 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

10 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

10 months ago