کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ کی کینیڈا کی رکن پارلیمنٹ اور کینیڈا پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ کی چیئر پرسن سلمی زاہد سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستان اور کینیڈا کے مابین پارلیمانی روابط اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستانیوں کو کینیڈا کے ویزا کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل اور عوامی رابطوں کو بڑھانے پر بھی غور و خوض کیا گیا۔
سلمی زاہد نے سفیر پاکستان کے ساتھ ملاقات کو بامقصد قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے عوام کے مابین روابط کو مستحکم بنانے پر زور دیا۔
سلمی زاہد نے کینیڈا پاکستان پارلیمنٹری فرینڈ شپ گروپ کی چیئر پرسن کے طور پر پاکستان پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ مل کر دو طرفہ دوروں کے تبادلہ کو جلد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…