نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت 12ویں عالمی سی ایس آر کانفرنس مقامی ہوٹل میں (کل) 22 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس کا انعقاد نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ اور سی ایس آر کلب آف پاکستان کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔
وزیر اعظم کی معاون برائے سماجی بہبود ڈاکڑ ثانیہ نشتر کانفرنس کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ہونگی اور سی ایس آر ایوارڈ کی تقریب میں قومی اسمبلی کے اسپکیر اسد قیصر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی شرکت کرینگے۔
کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور فورم کے صدر محمد نعیم قریشی اور پروجیکٹ ہیڈ انجینئر ندیم اشرف نے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کو بتایا کہ اس کانفرنس کا مقصد کاروباری وتجارتی اداروں کی سماجی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی، جدید رجحات،عام آدمی کی ذندگی کو بہتر بنانے کیلئے فلاحی منصوبوں کی تکمیل، کارپوریٹ سیکٹر کی سماجی ذمہ داریاں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرناہے۔
دارلحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی 12ویں عالمی سی ایس آر کانفرنس سے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل، عامر خان صدر انٹر اسٹیٹ، ایگزیکٹو ڈائریکڑ ایس ڈی پی آئی ہیڈ اینگرو فاؤنڈیشن فواد سومرو، عمبرین شاہ نائب صدر لیگل اینڈ کارپوریٹ چائنا حب پاور جنریشن کمپنی اور دیگر معروف حکومتی شخصیات اورکارپوریٹ شعبے کے ماہرین خطاب کریں گے۔
بارہویں عالمی کانفرنس میں کارپوریٹ سیکٹر اور فلاحی اداروں کی سماجی کاوشوں کے حوالے سے 61 اداروں کو بہترین خدمات پر کارپوریٹ سوشل رسپانسیبیلیٹی ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ 22 جنوری کو منعقد کی جانے والی کانفرنس میں سی ایس آر گیلری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکے دوران مندی برقرار، 328 پوائنٹس کی کمی
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…