پاکستان

لاہور میں ہائی رائز کی اجازت احسن اقدام ہے، حکومت کراچی پر بھی فوری توجہ دے، محسن شیخانی

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز پاکستان کے چیرمین محسن شیخانی نے کہا ہے کہ زمین ڈاٹ کام نمائش کا انعقاد خوش آئیند اقدام ہے جس کے ذریعے ریئل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن شعبے میں تحریک بڑھتی ہے۔ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سرمایہ کار اس قسم کی نمائشوں سے استعفادہ کرتے ہیں۔

بیسویں دو روزہ زمین ڈاٹ کام نمائش سے خطاب کرتے ہوئے آباد کے چیرمین نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں آباد وفاق اور صوبائی حکومتوں سے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے اور طویل مدتی منصوبوں میں عموما” وقت درکار ہوتا ہے کچھ زمینوں کے حصول کے مراحل اور سرمایہ کاری کی ترغیب لیکن امید ہے کہ اگلے پانچ یا چھے ماہ میں سستے گھروں کے منصوبے پر عمل درآمد شروع ہوگا۔

محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ جب بڑے منصوبے خصوصا” نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم جیسے پراجیکٹ پر کام شروع ہوگا توبڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان عام آدمی کے لئے ین منصوبوں میں روزگار اورسستے گھروں کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے خصوصی توجہ دیں گے۔

آباد کے چیرمین محسن شیخانی نے صحافیوں کے سوال پر کہا کہ روپے کہ قدر میں کمی کے مضر اثرات ضرور مرتب ہوئے لیکن ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اعتدال آرہا ہے جس باعث بیرون ملک مقیم سرمایہ کار اب تعمیراتی شعبے میں دلچسپی لے رہے ہیں اور عنقریب یہ شعبہ ملکی معیشت کے استخھام کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب اور خصوصا” لاہور میں طویل منزلہ عمارتوں کے لئے مثبت فیصلے کئے گئے ہیں جو کہ اس شعبے کے لئے خوش آئیند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اراضی کی قیلت کے پیش نظر ہائی رائز منصوبوں کا رجحان بڑھ گیا ہے جبکہ پاکستان میں اس سے سلسلے میں کافی سست روی برتی جارہی ہے۔

محسن شیخانی نے کہا کہ سندھ اور خصوصا” کراچی میں ہائی رائز منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور اور تعمیراتی شعبے کے لئے ون ونڈو آپشن پر فوری عمل درآمد سے عوام کو گھروں کی قلت اور لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع مسیر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن معاشروں کی دیمک کی طرح کھوکھلا کررہی ہے۔ ہماری وفاق اور صوبائی حکومتوں سے درخواست ہے کہ تعمیراتی شعبے میں سست روی کے تدارک کے لئے جامع پالیسی مرتب کرتے ہوئے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔

اس موقع پر معروف بلڈرز اور آباد کے ممبران جنید اشرف تالو، فیاض الیاس، علی رٹاڈیا، حس بخشی، کریم آڈیا، محمد راحیل رنچ، مصطفٰی شیخانی، احمد شیخانی بھی موجود تھے۔

زمین ڈاٹ کام کی دوروزہ نمائش کے دوران 140 سے زائد ڈویلپرز اور بلڈرز نے اپنے جاری منصوبوں کے تشہیر کی۔ نمائش میں 1یک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے جبکہ پہلے روز وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زید ی نے افتتاح کیا  اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ  زمین ڈاٹ کام اس نمائش کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے، رئیل اسٹیٹ سیکٹر پاکستان کا سب سے اہم شعبہ ہے، جس پر تبدیلیوں کے اثرات دورس ہوتے ہیں۔ حکومت اس شعبے کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہے۔

ڈاکٹر مرتضیٰ سید اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر مقرر

زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان کا کہنا تھا کہا کہ اگلا  ایکسپو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشیں انڈسٹری کی ترقی کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بعد دبئی میں بھی پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا۔ زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ طٰہ محمود نے کہا کہ ماضی میں کراچی کی کی نمائشوں کو بھی بڑی پزیرائی حاصل ہوئی۔ اگلے سال مزید توانائی کے ساتھ زمین ڈاٹ کام نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

9 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

9 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

9 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

10 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

10 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

10 months ago