پاکستان

اصلاحات کے نام پر بیوروکریسی اور تاجروں کو ہراساں نہ کیا جائے ۔ میاں زاہد حسین

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال موجودہ حکومت، عوام اور کاروباری برادری پر بہت بھاری گزرے تاہم اب اقتصادی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ۔

آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے خدشات کے برعکس ترسیلات میں حیران کن حد تک اضافہ ہو رہا ہے تاہم اس اضافے کو دیرپا سمجھنا غلطی ہوگی ۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کو آرڈر ملناشروع ہو گئے ہیں جبکہ بجلی، پٹرول ، ڈیزل، سیمنٹ اور کھاد کی کھپت بھی بڑھنا شروع ہو گئی ہے جس کے لئے وزیر اعظم عمران خان کو انکی اسمارٹ لاک ڈاءون پالیسی کا کریڈٹ نہ دینا زیادتی ہو گی ۔

میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ اورا سٹاک مارکیٹ میں بہتری کی امید پیدا ہو گئی ہے جبکہ گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے تاہم مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے جبکہ ایف بی آر سمیت متعدد اہم محکموں میں وہ تبدیلی نہیں لا ئی جا سکی جس کا وعدہ کیا گیا تھا ۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے تحت غریبوں میں 148 ارب روپے تقسیم کر کے انھیں بھوکا مرنے سے بچایا ، شرح سود میں کمی کی گئی ، صنعتی شعبوں کی فنانسنگ کی گئی جبکہ قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی گئی جس سے کروناوائرس کے اثرات کم کرنے میں مدد ملی ۔

حسابات جاریہ کا خسارہ اور روپے کی قدرکم ہوئی مگرگردشی قرضہ کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گیا ہے جبکہ چینی اور گندم مافیاءوں کے خلاف بھی قابل اطمینان پیش رفت نہیں ہو سکی ۔ انھوں نے کہا کہ نصف درجن سے زیادہ اہم عالمی اداروں نے عالمی کساد بازاری اور خوراک کے عالمی بحران کا قوی امکان ظاہر کیا ہے جس سے نمٹنے کے لئے بھرپور تیاری کی ضرورت ہے ۔

دو سال کے دوران اصلاحات کے نام پر پے درپے فیصلوں نے بیوروکریسی، تاجروں اور صنعتکاروں کو ہراساں کرنے اور سیاسی کشیدگی بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا جبکہ نیب کی رہی سہی ساکھ بھی خاک میں مل گئی ۔ نیم دلانہ اور جلد بازی میں کی گئی اصلاحات سے اصلاحات نہ کرنا بدرجہا بہتر ہے ۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ حکومت کو کپاس کی پیداوار میں اضافہ، کاٹن جننگ سیکٹر کےلئے ٹیکسز میں کمی، صنعتوں کو قدرتی گیس کی وافر فراہمی ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، توانائی کی قیمتوں میں کمی، حج عمرہ ، ٹریول ایجنٹس اور ریسٹورنٹس کی بحالی کےلئے بھر پوراقدا مات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ےہ تمام شعبے ملکی ترقی میں اپنا کردارادا کرسکیں

راحیل جنید

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

9 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

9 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

9 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

10 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

10 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

10 months ago