پاکستان

کراچی پریس کلب کے انتخابات میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ کا کلین سوئپ ، 12 نشستوں پر بھر پور کامیابی

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ نے واضع اکثریت سے میدان مارلیا، 12 نشستوں پر بھر پور کامیابی حاصل کی۔ دی ڈیمو کریٹس پینل نے 12ویں بار کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2021 میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ نے تما م نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔

سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 26دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی، دی ڈیموکریٹس اور یونائیٹڈ پینل نے انتخا بات میں حصہ لیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے1185 اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہا ئی کا استعمال کیا۔انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے الیکٹرونک سسٹم کے ذریعے رائے شماری کرائے گئی۔ انتخابات کے لیے حسب روایت ووٹ ڈالنے کے لیے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2021 کے چیرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان کی جاری کر دہ نتائج کے مطابق ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ کے صدر کے امیدوار فاضل جمیلی 607ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقا بل یونائیٹڈ پینل کے حبیب خان غوری نے 560ووٹ حاصل کیے۔

دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کی امیدوار شازیہ حسن نے 754ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ یونائیٹڈ پینل کے سعید جان بلوچ نے 393ووٹ حاصل کیے۔

خزانچی کے عہدے پردی ڈیمو کریٹس کے عبدالوحید راجپرنے 844ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اور یونائیٹڈ پینل کے عطا اللہ ابڑونے 282ووٹ حا صل کر سکے،

سیکرٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس کے محمد رضوان بھٹی 843 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیے گئے جبکہ یونائیٹڈ پینل کے محمد قاسم نے 308ووٹ حا صل کیے۔

جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر دی ڈیموکریٹس کے محمد ثاقب صغیر 822ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ یونائیٹڈ پینل کے محمد شفیق(عمران جونیئر) 320ووٹ حاصل کر سکیں ہے۔

دی ڈیمو کریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستو ں پر اپنے مدمقابل یونائیٹڈ پینل کو کلین سوئپ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمیٹی کے حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل کے عبدالعزیز سنگھور نے828ووٹ، حامد الرحمن اعوان760ووٹ، محمد فاروق سمیع747ووٹ، محمد نبیل 747ووٹ، عبدالوسیع قریشی746ووٹ،سلمان سعادت 718ووٹ اور عبدالرشید میمن 717ووٹ لیکر گوررننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

الیکشن2021 کیلئے1493 اراکین ووٹ کے اہل قرار دیے گئے تھے، جس میں سے 1185ممبران نے حق رائے دہی میں حصہ لیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958ء میں اپنے قیام سے آج تک ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو تے رہے ہیں۔

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

7 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

7 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

7 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

8 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

8 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

8 months ago