ایس سلیمان گردوں سمیت کئی امراض میں مبتلا تھے ،بیٹے کی بیرون ملک سے آمد پر تدفین کی جائیگی
فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار ایس سلیمان انتقال کر گئے،تدفین جمعے کو ہو گی
ایس سلیمان گردوں سمیت کئی امراض میں مبتلا تھے ،بیٹے کی بیرون ملک سے آمد پر تدفین کی جائیگی۔
ایس سلیمان بھارتی شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ ان کی اہلیہ معروف اداکارہ زری پناکے مطابق ایس سلیمان طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ،وہ فالج کا شکار تھے اور انہیں ذیابیطس کا بھی مرض تھا۔
گزشتہ ایک سال سے مختلف اوقات میں نجی ہسپتال میں زیر علاج رہے ،دوروز قبل ایس سلیمان کی حالت زیادہ بگڑ گئی تھی جس پر انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ایس سلیمان کی پہلی فلم ’’گلفام‘‘ 1961 میں ریلیز ہوئی، انہوں نے 60 سے زائدفلموں کی ہدایتکاری کی، ان کی فلموں میں بہاروں کی منزل ،اناڑی، زینت، باجی، اف یہ بیویاں، محبت، تصویر اور الزام ،آگ، جیسے جانتے نہیں، لوری، تیری صورت، میری آنکھیں انسانیت سنگدل اور ویری گڈ دنیا ویری بیڈ لوگ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔ مرحوم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنتوش اور درپن کے چھوٹے بھائی تھے۔
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…