پاکستان

پی ایف وی اے کی کاوشوں سے کراچی ایئر پورٹ پر پھلوں سبزیوں کے جدید اسکینر نصب کیے جائینگے

وفاقی وزارت تجارت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مابین کراچی ایئرپورٹ پر پھل سبزیوں اور جلد تلف ہو جانے والی دیگر برامدی خوراک کی جانچ کے لیے جدید اسکینر کی تنصیب پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اسکینر کی تنصیب سے پاکستان سے پھل سبزیوں بالخصوص آم کی برامدی کنسائنمنٹس کو کم سے کم وقت میں انسانی مداخلت کے بغیر اسکین کیا جاسکے گا جس سے آم کا۔معیار متاثر نہیں ہوگا اور شپمنٹ میں آنے والے تعطل اور رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملیگی جس سے آم کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا ۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمد کے مطابق پی ایف وی اے کے پارٹی کلچر ویژن 2030 پر عمل کرتے ہوئے وفاقی وزارت تجارت نے کراچی لاہور اسلام آباد اور ملتان کے ایئرپورٹ پر ام کی کنسائنمنٹ کی خودکار اور برق رفتاری سے جانچ کے لیے جدید اسکینرز کی تنصیب کی تجویز پر اصولی اتفاق کرتے ہوئے اس تجویز پر کراچی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزارت تجارت کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل سید رافع بشیر شاہ، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور پی ایف وی اے کے چیئرمین شہزاد شیخ، ساچق چیئرمین اسلم پکھالی اور سرپرست اعلی وحید احمد پر مشتمل ایک وفد نے گزشتہ دنوں کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور اسکینر کی تنصیب کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی۔

وفد کے اراکین نے کارگو ٹرمینل کا دورہ کیا جہاں انہیں ام اور دیگر پھل سبزیوں کی جانچ، اینٹی نارکوٹکس اور سیکیورٹی پروٹوکول، گرائونڈ ہینڈلنگ کے عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

وحید احمد کے مطابق ایئرپورٹ پر جدید اسکینرز کی تنصیب کے لیے ہونے والے اس دورے میں وفاقی وزارت تجارت کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل سید رافع بشیر شاہ نے ایئرپورٹ پر ام اور دیگر پھلوں کی اسکیننگ کے لیے جدید اسکینر کی تنصیب کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کے مابین ایک مربوط نظام کی تشکیل پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر مختلف ایک ایجنسیاں ایک ہی عمل کو بار بار دہراتی ہیں جس سے ایکسپورٹ ہونے والے پھلوں کا معیار متاثر ہوتا ہے۔

اس دورے میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ایئرپورٹ پر ام اور پھلوں کی اسکیننگ کے لیے جدید اسکینر کے ساتھ خصوصی شیڈ بھی تعمیر کیا جائے جہاں ایکسپورٹ کے لیے آنے والے پھل موسم کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں اور بارشوں کے دوران پھلوں کی پیکنگ کو بھیگنے سے بچانے کے ساتھ ام کے ڈبوں میں فروٹ فلائی داخل ہونے کے امکان کو بھی ختم کیا جائے۔

وحید احمد نے کہا کہ ایئرپورٹس پر جدید اسکینرز کی تنصیب، خصوصی شیڈز کی تعمیر اور ون ونڈو کی سہولت سے پاکستان سے آم اور پھلوں سبزیوں کے ساتھ جلد تلف ہونے والی دیگر برامدئ خوراک سی فوڈ، پولٹری اور گوشت کی ایکسپورٹ کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف وی اے نے وفاقی وزارت تجارت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پی ایف وی اے کو پھلوں کی اسکیننگ پر کوئی اعتراض نہیں۔ یہ تجویز خود پی ایف وی اے کے مرتب کردہ پارٹی کلچر ویژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد ایکسپورٹ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کرتے ہوئے پاکستان سے پھل سبزیوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔

وحید احمد نے کہا کہ پی ایف وی اے نے وفاقی وزارت تجارت کو تجویز دی ہے کہ ایئرپورٹ پر نصب ہونے والے اسکینرز یورپ اور امریکا کے مطلوبہ معیار کے مطابق ہوں اور اس اہم پراجیکٹ کے لیے بین القوامی مہارت اور تجربہ کی حامل فرم کی کنسلٹیشن خدمات حاصل کی جائیں تاکہ اسکینر اور شیڈز کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جاسکے۔

وحید احمد نے امید ظاہر کی کہ کراچی ایئرپورٹ پر جدید اسکینر اور ون ونڈو کی سہولت ام کے آئندہ سیزن تک فراہم کردی جائیگی جس سے پاکستان سے ام کی ایکسپورٹ کو براہ راست فائڈہ ہوگا اور ایکسپورٹ کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

6 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

7 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

7 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

8 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

8 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

8 months ago