پاکستان

کینیڈیئن مردم شماری برائے 2021 میں مادری زبان کا اندراج کیا جائے: کینیڈیئن حکام کو پاکستان ہائی کمیشن کا خط

پاکستان ہائی کمیشن کینیڈا نے کینیڈین حکام کو کنیڈا کی مردم شماری 2021 میں اردو زبان کو بطور انفرادی قومی زبان شامل کیے جانے اور مادری بولی کے خانے میں پنجابی شاہ مکھی اور پنجابی گورمکھی کو علیحدہ زبانوں کے طور پر اندراج کی درخواست کی ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق کینیڈا میں مقیم پاکستانی کینیڈین شہریوں کی تنظیموں کی جانب سے توجہ دلائے جانے پر پاکستان ہائی کمیشن نے متعلقہ کینیڈین حکام کو ایک خط کے ذریعے اردو زبان کو کینیڈین مردم شماری میں انفرادی قومی زبانوں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ کینیڈا میں آباد پاکستانی کینیڈین شہریوں کے قیمتی ثقافتی ورثہ کی پہچان اور ترویج ہو سکے۔خط میں کینیڈین حکام کو باور کرایا گیا ہے کہ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے اور پاکستان کے متنوع ثقافتی قومی منظر نامے میں رابطے اور ہم آہنگی کے مضبوط ذریعے کے طور پر اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن کینیڈا نے خط میں کینیڈین حکام کو مستقبل میں حوالہ جات اور مردم شماری میں ما ں بولی کے طور پر پنجابی شاہ مکھی اور پنجابی گورمکھی کے علیحدہ زبانوں کے طور پر اندراج کی بھی درخواست کی ہے کیونکہ ان دونوں زبانوں کو اردو اور ہندی کی طرح علیحدہ رسم الخط میں لکھا جاتا ہے جبکہ کینیڈین مردم شماری میں اس اہم فرق کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے اور محض پنجابی گورمکھی میڈیا اور متن کی ترویج و اشاعت کے لیے ہی وسائل مختص کیے جاتے ہیں۔

محبوب علی شیخ

محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

9 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

9 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

9 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

10 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

10 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

10 months ago