پاکستان

امیر خرم راٹھور کا کینیڈین سیاست و سماجی زندگی میں بھرپور کردار پر پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین

کینیڈا میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور نے کینیڈا میں مقیم تارکین وطن پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی نے کینیڈا کی سماجی، ثقافتی اور سیاسی زندگی میں بھر پور کردار ادا کیا ہے اور کینیڈا میں منعقد ہونے والےحالیہ انتخابات میں لگ بھگ تیس پاکستان نژاد کینیڈین کی شرکت اور چھے شخصیات کا کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر منتخب ہونا اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستانی کمیونٹی نے کینیڈا میں اپنی ایک ممتاز شناخت بنا لی ہے جو آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہو گی۔

انہوں نے اس امر کا اظہار پاکستان ہائی کمیشن کینیڈا اور قونصلیٹ آف پاکستان ٹورنٹو کے زیر اہتمام منعقدہ ای کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پاکستان قونصل جنرل ٹورنٹو عبد الحمید،پاکستان قونصل جنرل مانٹریال اشتیاق احمد عاقل اور پاکستان قونصل جنرل وینکوور جانباز خان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی ای کچہری میں جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بنکنگ اور ٹیکس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی پائیدار فراہمی،سٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم سکیم کے تحت کینیڈا کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پاکستانی طلبا و طالبات کے داخلوں کی تعداد بڑھانے،کمیونٹی سطح پر یوم آزادی اور دیگر قومی دنوں کو منانے،روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کھولنے کی صورت میں ٹیکس کے مسائل،نائیکوپ کی آسان تجدید اور ٹورنٹو میں نادرا سہولت سنٹر کے قیام جیسے أمور زیر بحث آئے۔

ای کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم کینیڈا کے تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلبا و طالبات کی تعداد بڑھانے اور سٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم کے تحت کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبا و طالبات کی راہنمائی کے لیے اگلے ماہ نومبر میں ایک آن لائن تعلیمی نمائش کا اہتمام کریں گے جس میں کینیڈا اور پاکستان سے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور سٹڈی پرمٹ کی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے شریک ہوں گے۔

امیر خرم راٹھور نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے ماہانہ ای کچہری کے انعقاد کا مقصد کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے مسلسل رابطہ اور مشاورت و فیڈ بیک کا سلسلہ بحال رکھنا ہے جسے آنے والے دنوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ای کچہری کے دوران بتایا گیا کہ نادرا نے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کو نائیکوپ اور دیگر دستاویزات کی آسان تیاری میں مدد کے لیے ٹورنٹو میں ایک کاونٹر کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر جلد ہی عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

محبوب علی شیخ

محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

9 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

9 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

9 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

10 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

10 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

10 months ago