پاکستان

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 35 ویں لائف اسٹائل فرنیچر نمائش کا افتتاح کردیا

35 ویں تین روزہ پاکستان لائف اسٹائل فرنیچرنمائش کا آغاز ہوگیا۔ کراچی ایکسپو سینٹرکے دو ہالز پر مشتمل تین روزہ نمائش میں مقامی سطح کے اعلی معیار کے 50 برانڈز مشتہر کیئے جارہے ہیں۔

نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کورونا وباء کے نتیجے میں دنیا بھر کی معیشتیں لرز گئی ہیں ترقیافتہ ممالک میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے لیکن عالمی تناظر میں مقابلتا” پاکستان میں اس کے اثرات کم ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری ماضی کے مقابلے میں کئی گنا ترقی کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت انڈسٹری کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی خوہاں ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے فرنیچر کی کشیدہ کاری کی دنیا بھر میں مانگ ساتھ ہی جدید اور ہلکے فرنیچر میں بھی پاکستانی ہنرمندں نے اپنا آپ منوایا ہے۔

انہوں نے پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو کے منتظمین فیصل محسن، زارا فیصل، عدنان افضل، مدیحہ عدنان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کی وباء کے بعد ایک چیلینج کے طور پر ایسے ایونٹ کا انعقاد قابل تحسین ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ معاشی حب کراچی کی رونقوں کی بحالی اور شہر کی ترقی میں بلا امتیاز اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے گرین لائن بسوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مزید چالیس بسیں آچکی ہیں اوروعدے کے مطابق عوام کی سہولت کو عوام کیلئے شروع کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر ہی نہیں صوبے کے مسائل بھی بھی حل کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو سیاست سے نہیں بلکہ وزیر اظم عمران خان کے وژن کے مطابق علمی طور پر حل کرنے کیلئے وفاق سنجیدہ ہے۔ بعدازاں گورنر سندھ نے نمائش کے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر نمائش کی ڈائریکٹر زارا فیصل نے گورندھ سندھ کو ملک بھر میں پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر کے بینر تلے منعقد کی گئی نمائشوں سے آگاہ کیا۔

پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو کی ڈائریکٹر زارا فیصل اور فیصل محسن نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ کووڈ کی دوسری لہر کے بعد اس نمائش کے انعقاد کے سلسلے میں کئی چیلنجز کا سامنا تھا جس میں سماجی فاصلے اور عوام کو شرکت کیلئے فیس ماسک کی ترغیب ضروری جز تھے جے میں اللہ کے فضل سے ہم کامیاب ہوئے ہیں۔

نمائش کے آرگنائزر عدنان افضل نے کہا کہ کراچی کے عوام باشعور ہیں اور ہر اچھے ایونٹ کو سراہتے ہیں۔ 35 ویں تین روزہ پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو کے افتتاحی دن عوام نے مقامی فرنیچر کی خریداری اوردی جانے والی رعایت میں خصوصی دلچسپی لی۔

سید اسلم شاہ

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

9 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

9 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

9 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

10 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

10 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

10 months ago