بانی پی ٹی آئی کا پمز میں طبی معائنہ، ڈاکٹروں کی جانب سے صحت تسلی بخش قرار

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تیسری آنکھ کا طبی عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے اور ان کی بینائی تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق عمران خان کو ان کی اپنی رضامندی کے ساتھ پمز لایا گیا، جہاں انہیں آنکھ کے علاج کے سلسلے میں تیسرا اینٹی وی جے ایف انجکشن لگایا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طبی عمل کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز کو مکمل طور پر مدنظر رکھا گیا۔

طبی معائنے کے بعد بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی بینائی کو اطمینان بخش قرار دیا، جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

اس سے قبل، بانی پی ٹی آئی کو پمز منتقل کیے جانے پر تحریک انصاف کی جانب سے حکومتی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ پارٹی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور بانی پی ٹی آئی کو آزادانہ اور شفاف طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

یومِ پاکستان: مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو مبارکباد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان ڈے کی چھیاسی ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر مسلح افواج…

15 منٹس ago

گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مقامی زندگی پر گہرے اثرات

پاکستان کے شمالی علاقے ہنزہ میں موسم سرما کے بدلتے تیوروں نے مقامی روایات اور…

20 منٹس ago

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد اور استحکام ناگزیر ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم پر…

4 گھنٹے ago

بھارت اور اسرائیل افغان حکومت کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں: خورشید شاہ

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید…

5 گھنٹے ago

عید کے موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی کھانوں کا اہتمام، اہل خانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

عید ملن مہم کے تحت چھٹیوں کے باوجود ملک بھر کی جیلوں میں ستر ہزار…

6 گھنٹے ago

ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کر دیے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ تہران نے امریکہ کے ساتھ…

7 گھنٹے ago