الیکشن کمیشن نے 20 اپریل کو ہونے والی تمام سماعتیں ملتوی کر دیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں ورک فرام ہوم کی حکومتی پالیسی کے پیش نظر بیس اپریل دو ہزار چھبیس کو ہونے والی تمام سماعتیں ملتوی کر دی ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بیس اپریل کے لیے مقرر کردہ تمام کیسز کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ متعلقہ فریقین کو اس تبدیلی سے جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔

یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے ریڈ زون میں ورک فرام ہوم کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ ریڈ زون میں اہم وزارتیں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی دفاتر واقع ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون کے تمام دفاتر کا عملہ بیس اپریل کو گھر سے کام کرے گا۔ تاہم افسران اور ضروری عملے کو اپنے اسٹیشنوں پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری طور پر دفتر طلب کیے جانے کی صورت میں وہ رپورٹ کر سکیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago