وفاقی حکومت کی صوبوں کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

وفاقی حکومت نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں تمام صوبوں کو نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی پیش رفت رپورٹ فوری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ حکام نے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ وفاقی اداروں کو چار مئی تک کارکردگی رپورٹس جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

رپورٹ میں انسداد انتہا پسندی کے فریم ورک کے تحت کلیدی نکات پر پیش رفت کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی کو سماجی و سیاسی شعبے میں مرکزی مانیٹرنگ کا کردار سونپا گیا ہے تاکہ تمام اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔

صوبوں اور وفاقی اداروں کے لیے ایک یکساں رپورٹنگ فارمیٹ جاری کیا گیا ہے تاکہ ڈیٹا کو معیاری بنایا جا سکے۔ یہ رپورٹس براہ راست ایپکس کمیٹی سیکرٹریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بروقت یا ناقص رپورٹنگ کی صورت میں متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی جا سکتی ہے۔

حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے جامع جائزے کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم دیا ہے جسے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نیشنل کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم انیشیٹو پر بھی پیش رفت رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

ہدایات کے مطابق مدارس کی رجسٹریشن، مساجد و مدارس میں اصلاحات کے نفاذ اور پسماندہ علاقوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقیاتی اقدامات پر اپ ڈیٹس درکار ہیں۔

حکام نے انتہا پسندانہ اور دہشت گرد بیانیے کی روک تھام، تفویض کردہ ٹاسک پر عمل درآمد اور کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کی نگرانی پر بھی نقطہ وار رپورٹ مانگی ہے۔ اس مشق کا مقصد عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں کا تعین کرنا اور سکیورٹی و انتہا پسندی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مضبوط بنانا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago