Categories: Newsپاکستان

گومل یونیورسٹی: جنسی ہراسانی میں ملوث ملازم ملازمت سے برطرف

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کیمپس میں ہراسانی کے کسی بھی واقعے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

چند روز قبل موصول ہونے والی ایک شکایت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کی ہدایات کے تحت فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ معاملے کی انکوائری ہنگامی بنیادوں پر مکمل کی گئی اور ملوث ملازم کو صرف تین روز کے اندر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کو محفوظ اور پرامن تعلیمی ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور والدین کو کسی قسم کی تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ موجودہ انتظامیہ طلبہ کے تحفظ، وقار اور عزت نفس کو یقینی بنانے کے لیے ہراسانی کے خلاف مکمل طور پر متحرک ہے۔

ترجمان کے مطابق ہراسانی سے متعلق موصول ہونے والی ہر شکایت کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور کوئی بھی فرد قانون اور یونیورسٹی کے ضوابط سے بالاتر نہیں ہے۔ انتظامیہ نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہراسانی میں ملوث کسی بھی شخص کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی اور فوری تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ عناصر بلاجواز گومل یونیورسٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے معاشرے کی امانت ہیں، اس لیے ہر شخص کو ادارے کے وقار اور طلبہ کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago