ٹیکنالوجی

کیا آپ جانتے ہیں؟ بی 612 سمیت 30 کیمرا اپلی کیشنز اسمارٹ فون یوزرز کا ڈیٹا چوری کررہی ہیں

گزرتے وقت کے ساتھ اینڈرائیڈ یوزرزکے لئے میل ویئر سے بچنا اور ذاتی معلومات کی حفاظت مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔ سائبرنیوز کی تازہ ترین رپورٹ  میں 30 کیمرا ایپلی کیشنز کی نشاندہی کی گئی ہے جو ہمارے اینڈرائڈ اسمارٹ فونز سے پرسنل ڈیٹا چاہے آپ اس کی کتنی ہی حفاظت کیوں نہ کرلیں، با آسانی چوری کررہی ہیں۔

ان کیمرا اپلی کیشنز میں سرفہرست میئٹو کمپنی کی تیار کردہ ایلپیکیشن ہے، اس کمپنی نے شاؤمی اسمارٹ فون شاؤمی (می سی سی 9 سیریز) کی تخلیق میں تعاون کیا۔ میئٹو کمپنی کی تیار کردہ ایپلی کیشنز- بیوٹی پلس، ایزی فوٹو ایڈیٹر اور سیلفی کیمرا شامل ہیں۔ تینوں اپلی کیشنز کو کم و بیش 30 کروڑ یوزرز نے ڈاؤن لوڈ کیا اور اب انہیں بہترین سمجھ کر استعمال کررہے ہیں۔ ان کے بارے مین انکشاف ہوا ہے کہ یہ اپلی کیشنز اجازت کے بغیر آپ کی انتہائی خفیہ معلومات چینی سرور کو ارسال کررہی ہیں۔ جنہیں فروخت کرنے کے لئے بڑی بولی لگائی جاتی ہے۔

“آپ کی انتہائی خفیہ معلومات چینی سرور کو پہنچ رہی ہیں”

چونکہ بیوٹی پلس، ایزی فوٹو ایڈیٹر ار سیلفی کیمرا فحش ویب سائٹس سے منسلک ہے جو اکثر یوزرز کومواد سے دل لبھانے کے لئے ویب ٹریفک کو پرسنل ڈیٹا چرانے والی ویب سائٹس پر ری ڈائریکٹ کرتی ہیں اور یوزرز کی حاصل کردہ تصاویر اورخفیہ ڈیٹا کو اپنے سرور پر محفوظ کرلیتی ہیں۔ اینڈرائیڈ یوزرز کے لئے بظاہر کارآمد لیکن انتہائی خطرناک اپلی کیشنز کی تفصیلات پوسٹ کی جارہی ہیں۔ اگر آپ ان اپلی کیشنز کے استعفادہ کررہے ہیں تو یقین کریں کہ آپ کی معلومات کہیں اور جارہی ہیں جنہیں مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے۔ حیران نہ ہوں ان اپلی کیشنز میں بی 612 (بیوٹی اینڈ فلٹر کیمرا) ایپلی کیشن بھی شامل ہے جسے اب تک دنیا بھر سے اور خصوصا” ایشیائی ممالک کے 50 کروڑ یوزرز نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔

” بی 612 ایپ اب تک دنیا بھر سے اور خصوصا” ایشیائی ممالک کے 50 کروڑ یوزرز ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں”

غیر قانونی طریقے سے آپ کی معلومات ہتھیانے والی یہ اپلی کیشنز اسنٹال کرنے کے عمل کے دوران آپ سے 40 اقسام کی اجازت طلب کرتی ہیں بظاہر چند کلکس لیکن یہ ایپلی کیشنز آپ کے اسمارٹ فون کی گہرائی تک رسائی حاصل کرلیتی ہیں۔ انسٹالیشنز کے دوران آپ سے جی پی ایس پوزیشن اور 13 ایپلی کیشنز آپ کی حتمی لوکیشنز کی اجازت بھی حاصل کرتی ہیں جو آپ بخوشی مہیا کردیتے ہیں، پھرآپ کی تصاویر، ذاتی نوعیت کی معلومات حتٰی کہ آپ کے پیغامات کا ڈیٹا بھی با آسانی کسی گمنام مقام تک پہنچ جاتا ہے۔

بلکل اسی طرح جیسے آپ کو نامعلوم نمبر سے کال آتی ہے جس میں انشورنس پالیسی کی خریداری، زمین کی خرید و فروخت، بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی درخواست وغیرہ شامل ہیں۔ ایسی کالز یا تو آپ کی موبائل خدمات بہم پہنچانے والی کمپنیاں بلا اجازت آپ کا ڈیٹا استعمال کرکے فروخت کردیتی ہیں یا ان ڈاؤن لوڈ کی گئی ایپلی کیشنزمختلف ممالک سے حاصل کردہ ڈیٹا کو انہی ممالک میں مہنگے داموں فروخت کردیتی ہیں۔

ان 30 میل ویئر، اسپائی ویئر، اسکیم اور پیشنگ ایپلی کیشنز کی تمام تفصیلات پوسٹ کی جارہی ہیں جنہیں اب تک ایک ارب 30 کروڑ یوزرز ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں لیکن اس اطلاع کے ملتے ہی یوزرز نے ان اپلی کیشنز کو ان انسٹال کرنا شروع کردیا ہے۔

ایپل اسٹور نے کرسمس ڈے پر ایپلیکیشنز کی فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

آپ کے اسمارٹ فون میں ان میں سے ایک بھی ایپلی کیشن موجود ہے تو دیر نہ کیجیئے، بصورت دیگر وقت گزرنے کے ساتھ آپ کا ڈیٹا بھی کئی گمنام ہاتھوں کو فروخت ہوتا رہے گا۔

Application name Developer Installations (in December 2019)
BeautyPlus – Easy Photo Editor & Selfie Camera Meitu (China) Limited 300,000,000
BeautyCam Meitu (China) Limited 10,000,000
Beauty Camera – Selfie Camera InShot Inc 10,000,000
Beauty Camera Plus – Sweet Camera ♥ Makeup
Photo
Fantastic Photo –
Beauty Makeup Pro
StudioPhotography
1,000,000
Beauty Camera – Selfie Camera & Photo Editor Sweet Selfie Inc. 500,000
Selfie Camera – Beauty Camera & Photo Editor KX Camera Team 10,000,000
YouCam Perfect – Best Selfie Camera & Photo
Editor
Perfect Corp. 100,000,000
Sweet Snap – Beauty Selfie Camera & Face
Filter
Sweet Chat & Snap
Apps
100,000,000
Sweet Selfie Snap – Sweet Camera, Beauty Cam
Snap
Pro Too Movie Apps
Good Develop
500,000
Beauty Camera – Selfie Camera with Photo
Editor
Coocent 1,000,000
Beauty Camera – Best Selfie Camera & Photo
Editor
KX Camera Team 5,000,000
B612 – Beauty & Filter Camera SNOW, Inc. 500,000,000
Face Makeup Camera & Beauty Photo Makeup
Editor
Alex Joe 10,000,000
Sweet Selfie – Selfie Camera & Makeup Photo
Editor
Sweet Selfie Inc. 100,000,000
Selfie camera – Beauty camera & Makeup
camera
PhotoArt Inc. 1,000,000
YouCam Perfect – Best Photo Editor & Selfie
Camera
Perfect Corp. 100,000,000
Beauty Camera Makeup Face Selfie, Photo
Editor
Virgilo Malley 1,000,000
Selfie Camera – Beauty Camera Best App – Top Droid
Team
500,000
Z Beauty Camera GOMO 5,000,000
HD Camera Selfie Beauty Camera iJoysoft 5,000,000
Candy Camera – selfie, beauty camera, photo
editor
JP Brothers, Inc. 100,000,000
Makeup Camera-Selfie Beauty Filter Photo Editor Photo Editor Perfect
Corp.
1,000,000
Beauty Selfie Plus – Sweet Camera Wonder HD
Camera
Sai2D 100,000
Selfie Camera – Beauty Camera & AR StickersBestie – Camera360 Beauty Cam PinGuo Inc. 10,000,000
Photo Editor – Beauty Camera KX Camera Team 100,000
Beauty Makeup, Selfie Camera Effects, Photo
Editor
Lyrebird Studio 5,000,000
Selfie cam – bestie makeup beauty camera &
filters
Hd wallpapers and
backgrounds studio
100,000

اذعان زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اذعان زبیر ٹیکنالوجی کے طالبعلم اور جدید دور کی نت نئی ایجادات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ کمپویٹر سائنسز میں فرافیشنل تعلیم کے ساتھ اسمارٹ پونز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر اذعان کی کئی تحریریں بین القوامی پورٹلز پر شائع ہوئی ہیں۔ مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ اذعان زبیر امازون سے بھی منسلک ہیں

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

6 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

7 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

7 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

8 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

8 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

8 months ago