پاکستان اور افغان حکومت کے درمیان عسکری کارروائیوں میں وقفے کا اقوام متحدہ کی جانب سے خیرمقدم

اقوام متحدہ نے پاکستان اور افغان حکومت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر فوجی کارروائیوں میں عارضی وقفے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ کے دوران سیکریٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل پہلے ہی کشیدگی میں کمی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر چکے ہیں، لہذا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے۔ اقوام متحدہ نے امید ظاہر کی ہے کہ عید کے دوران شروع ہونے والا یہ وقفہ مزید طویل کیا جائے گا۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق فوجی کارروائیوں میں یہ عارضی وقفہ بدھ کی شب بارہ بجے سے شروع ہو چکا ہے جو 23 مارچ تک جاری رہے گا۔

اس فیصلے کے پس منظر میں ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کی جانب سے کی گئی درخواستیں شامل ہیں، جن کے بعد فریقین نے عید کے ایام میں عسکری سرگرمیاں معطل کرنے پر اتفاق کیا۔ اقوام متحدہ نے اس اقدام کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

کوسٹا ریکا نے کیوبا میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا، سفارتی تعلقات منقطع

کوسٹا ریکا نے ہوانا میں واقع اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے…

1 گھنٹہ ago

لورالائی: ٹرک اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

لورالائی میں ڈی جی خان روڈ پر پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں…

1 گھنٹہ ago

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک نمایاں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد تک نمایاں کمی واقع ہوئی…

3 گھنٹے ago

افغانستان: عید الفطر جمعرات کو منانے کا اعلان، ایسا کرنے والا پہلا اسلامی ملک

کابل میں افغان حکام نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر جمعرات کے روز منائی…

5 گھنٹے ago

میئر کراچی کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شہر کے مختلف…

5 گھنٹے ago

یوکرین کی ڈرون ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کی نیس ڈیک پر شاندار انٹری، حصص کی قیمت میں 700 فیصد اضافہ

یوکرین سے تعلق رکھنے والی ڈرون ٹیکنالوجی کمپنی سوارمر نے نیس ڈیک پر اپنے پہلے…

5 گھنٹے ago