پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا باضابطہ اعتراف، اسحاق ڈار کی تصدیق

پاکستان نے سرکاری طور پر تصدیق کی ہے کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں واضح کیا ہے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پس پردہ سفارت کاری جاری ہے۔

وزیر خارجہ کے مطابق امریکہ نے ایران کو 15 نکات پر مشتمل ایک تجاویز کا مسودہ پیش کیا ہے جس کا تہران میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پاکستان اس عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے جبکہ ترکی اور مصر بھی اس سفارتی اقدام میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے غیر ضروری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے پرعزم ہے اور مذاکرات ہی تنازعات کے حل کا واحد راستہ ہیں۔ 28 فروری سے جاری حالیہ کشیدگی کے بعد سے اسلام آباد واشنگٹن اور تہران کے درمیان رابطوں کو بحال رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔

اس ضمن میں عسکری قیادت بھی متحرک رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطے کی تصدیق کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی امریکہ اور ایران کے درمیان باضابطہ مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے جس کا اعتراف صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے امریکی تجاویز کو مسترد کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ ایرانی حکام کا موقف ہے کہ وہ اپنی شرائط پر جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ تہران نے پانچ بنیادی مطالبات پیش کیے ہیں جن میں فوجی جارثیت کا خاتمہ، ٹارگٹ کلنگ کا بند ہونا، دوبارہ دشمنی نہ ہونے کی ضمانت، نقصانات کا ازالہ اور آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول کی بین الاقوامی تسلیم شامل ہے۔

واشنگٹن اور تہران کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران سمجھوتے کے لیے تیار ہے، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے لیکن جنگ بندی کے لیے فی الحال کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ترکی، اردن، کویت، آذربائیجان، ملائیشیا، مصر، بنگلہ دیش، لبنان، بحرین اور انڈونیشیا کی قیادت کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے تاکہ عالمی اور علاقائی اسٹیک ہولڈرز کو ایک نکتے پر متفق کیا جا سکے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایکواڈور میں امریکی دہشت گردی کی فہرست میں شامل حزب اللہ کا مبینہ رکن گرفتار

ایکواڈور کی سیکیورٹی فورسز نے ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپ حزب اللہ سے مبینہ…

2 گھنٹے ago

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار…

2 گھنٹے ago

صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، قومی اتفاق رائے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں ایک اعلیٰ…

2 گھنٹے ago

امریکی و اسرائیلی جارحیت: ایران میں 217 بچوں سمیت 3300 افراد جاں بحق

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، جس میں…

3 گھنٹے ago

اپریل اور اس کے بعد کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں: اجلاس کو بریفنگ

اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملک…

4 گھنٹے ago

کیو ایس عالمی درجہ بندی برائے مضامین 2026: پاکستان کی 35 جامعات شامل

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے مضامین 2026 میں پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں نے…

4 گھنٹے ago