ایران کا 800 امریکی اور 1321 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور 17 امریکی اڈے تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی عسکری ترجمان نے جاری تنازع کے دوران امریکی اور اسرائیلی افواج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک کے تصادم میں 800 امریکی فوجی ہلاک اور پانچ ہزار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 1321 اسرائیلی فوجی بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ایرانی ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکی فوج کے 17 ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں کی ہوٹلوں میں منتقلی کو ایک ذلت آمیز پسپائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عسکری حکمت عملی کی ناکامی نے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ تہران کا موقف ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے، امریکیوں کو خطے سے نکلنے نہیں دیا جائے گا۔

ایرانی حکام کی جانب سے خلیجی ممالک کو سخت تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے امریکی افواج کو نکال باہر کریں، بصورت دیگر ان اڈوں کو مزید نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی فورسز ان امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں جنہوں نے ہوٹلوں میں پناہ لے رکھی ہے، جنہیں تہران امریکی زیر قبضہ مقامات گردانتا ہے۔

ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکی ایف 35 لڑاکا طیارے اب غیر محفوظ ہو چکے ہیں اور تزویراتی اہمیت کا حامل آبنائے ہرمز اب پہلے جیسی صورتحال میں نہیں رہا، جو خطے میں بدلتے ہوئے عسکری توازن کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران پر ہونے والے حالیہ حملوں کے معاملے پر جمعہ…

3 منٹس ago

میری ٹائم ایکٹ پر وزارتِ خزانہ کے تحفظات، نظرِ ثانی شدہ مسودہ طلب

وزارت خزانہ نے پاکستان میری ٹائم اینڈ پورٹ اتھارٹی ایکٹ 2025 کے مسودے پر شدید…

8 منٹس ago

ہیری پوٹر کی نئی سیریز کرسمس 2026 پر ایچ بی او میکس پر نشر کی جائے گی

وارنر برادرز ڈسکوری نے ہیری پوٹر سیریز کے نئے پروجیکٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا…

14 منٹس ago

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے خیرپور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو ون…

19 منٹس ago

اسلام آباد ہائی کورٹ: وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر عائد حکم امتناعی ختم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی اداروں بشمول پولیس میں بھرتیوں پر عائد حکم امتناعی…

1 گھنٹہ ago

تہران: اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران پاکستانی سفارت خانے کے قریب دھماکے

تہران میں جمعرات کی شام ایرانی دارالحکومت پر اسرائیلی فضائی حملوں کے ستائیسویں روز کے…

1 گھنٹہ ago