نیپال کے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے الزام میں گرفتار

نیپال کے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ گرفتاری گزشتہ برس ستمبر میں انسداد بدعنوانی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران درجنوں ہلاکتوں کو روکنے میں ناکامی اور غفلت برتنے کے الزامات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

اولی کے علاوہ سابق وزیر داخلہ رمیش لیکھک کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ریپر سے سیاستدان بننے والے بالیندر شاہ کے بطور وزیراعظم حلف اٹھانے کے ایک روز بعد کی گئی ہے۔ تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے گزشتہ ہفتے ان دونوں رہنماؤں پر غفلت کے مقدمات چلانے کی سفارش کی گئی تھی۔

پولیس ترجمان اوم ادھیکاری نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کو کھٹمنڈو پولیس آفس میں رکھا گیا ہے اور انہیں اتوار کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں تحقیقاتی کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کی گئی ہیں۔

دو روزہ ہنگاموں کے دوران مجموعی طور پر 76 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں اولی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ کمیشن نے 74 سالہ اولی کو ان مظاہروں کے پہلے روز فائرنگ کے واقعات کو روکنے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے، جس میں کم از کم 19 نوجوان مظاہرین مارے گئے تھے۔

سابق وزیراعظم کے وکیل ٹیکا رام بھٹارئی نے اس گرفتاری کو غیر قانونی اور غیر مناسب قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اولی کے فرار ہونے یا تفتیش سے بچنے کا کوئی خدشہ نہیں ہے، اس لیے یہ اقدام بلاجواز ہے۔

گرفتاری کے بعد طبی بنیادوں پر 74 سالہ اولی کو، جن کے ماضی میں دو بار گردے تبدیل ہو چکے ہیں، پولیس اسٹیشن سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر داخلہ رمیش لیکھک یا ان کے وکیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ ان ہلاکتوں پر عوامی غم و غصے نے بالیندر شاہ کی راشٹریہ سوتنتر پارٹی کو حالیہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی تھی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

سوشل میڈیا پوسٹ پر نسیم شاہ کو پی سی بی کا شوکاز نوٹس جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کی مبینہ…

44 منٹس ago

تھائی لینڈ میں نئی حکومت کا قیام آئندہ ہفتے متوقع، وزیراعظم کا اعلان

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتین چارن ویرکول نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے…

50 منٹس ago

ارتھ آور 2026: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا ماحولیاتی تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ارتھ آور 2026 کے موقع…

2 گھنٹے ago

لاہور: آپریشن تھیٹر میں ‘سی سیکشن مقابلہ’ کرنے والی چار لیڈی ڈاکٹرز معطل

لاہور کے لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کے دوران سی سیکشن آپریشن کرنے کا…

2 گھنٹے ago

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ارتھ آور میں بھرپور شرکت کی اپیل

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے…

2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں تجارتی تسلسل برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کا ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز کے راستے تجارتی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کے…

3 گھنٹے ago