ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ

اسرائیل نے ہفتے کے روز یمن سے داغے گئے میزائل کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے، جو ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے بعد سے پہلا واقعہ ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کو توقع ہے کہ فوجی کارروائیاں مہینوں کے بجائے چند ہفتوں میں مکمل ہو جائیں گی۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے ایک ماہ بعد تنازع مشرق وسطیٰ کے دیگر حصوں تک پھیل چکا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس صورتحال نے عالمی توانائی کی سپلائی کو شدید متاثر کیا ہے، جس سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور افراط زر کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز تہران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، جبکہ اسی دوران یمن سے آنے والے ایک میزائل کی نشاندہی بھی کی۔ یمن کے حوثی باغیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران اور محور مزاحمت کے خلاف کشیدگی جاری رہی تو وہ جوابی کارروائی کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے اس مداخلت کی نوعیت واضح نہیں کی۔

حوثیوں کی جنگ میں شمولیت سے تنازع کے مزید پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، کیونکہ وہ یمن سے دور اہداف کو نشانہ بنانے اور بحیرہ احمر و جزیرہ نما عرب کے تجارتی راستوں کو بند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ ایران کی جانب سے بھی میزائل داغے گئے ہیں، جبکہ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے دمشق کے اوپر اسرائیلی دفاعی نظام کے ایرانی میزائلوں کو روکنے کے دوران دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین میں بھی ہفتے کے روز میزائل حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ابوظہبی کے کزاڈ اکنامک زون کے قریب میزائل کو روکے جانے کے بعد لگنے والی آگ اور حملوں کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز ایران کے شمال مغربی شہر زنجان میں ایک رہائشی عمارت پر امریکی اور اسرائیلی حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تہران کی ایران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

سوشل میڈیا پوسٹ پر نسیم شاہ کو پی سی بی کا شوکاز نوٹس جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کی مبینہ…

44 منٹس ago

تھائی لینڈ میں نئی حکومت کا قیام آئندہ ہفتے متوقع، وزیراعظم کا اعلان

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتین چارن ویرکول نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے…

50 منٹس ago

ارتھ آور 2026: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا ماحولیاتی تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ارتھ آور 2026 کے موقع…

2 گھنٹے ago

لاہور: آپریشن تھیٹر میں ‘سی سیکشن مقابلہ’ کرنے والی چار لیڈی ڈاکٹرز معطل

لاہور کے لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کے دوران سی سیکشن آپریشن کرنے کا…

2 گھنٹے ago

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ارتھ آور میں بھرپور شرکت کی اپیل

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے…

2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں تجارتی تسلسل برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کا ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز کے راستے تجارتی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کے…

3 گھنٹے ago