روس کے علاقے ولادیمیر میں یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام اور گورنر الیگزینڈر آودیف کے مطابق رات کے اوقات میں ہونے والے اس حملے میں ایک 12 سالہ لڑکا اور اس کے والدین اپنے اپارٹمنٹ میں ہی دم توڑ گئے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے بچے کی 5 سالہ بہن معجزانہ طور پر بچ گئی ہے تاہم وہ شدید جھلس چکی ہے۔ متاثرہ بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ ہولناک واقعہ ولادیمیر ریجن کے مغربی حصے میں واقع الیگزینڈرووسکی ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عمل متوقع نتائج کے ساتھ مکمل…
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر…
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے وکیل…
چین نے امید ظاہر کی ہے کہ متعلقہ فریقین امن کے موقع کو غنیمت جانتے…
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کے وکیل بیرسٹر سلمان…
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین صدیوں پر…