News

کراچی چیمبر میں دراڑیں: سراج قاسم تیلی کے جانشین یونس بشیر بی ایم جی سے علیحدہ ہوگئے

دبنگ بزنس لیڈر سراج قاسم تیلی کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے “کراچی چیمبر” میں دراڑیں پڑنے لگیں ہیں۔ معتبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مرحوم سراج قاسم تیلی کے جانشین معروف بزنس رہنماء سائٹ ایسوسی ایشن اور کراچی چیمبر کے سابق صدر یونس بشیر نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے فیصلہ ساز “بزنس مین گروپ” (بی ایم جی) سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا یے۔

بی ایم جی کے بانی رہنماء یونس بشیر مرحوم سراج قاسم تیلی کے جانشین کہلاتے ہیں۔ اپنی زندگی میں سراج قاسم تیلی نے بارہا اس بات کا ادراک کیا تھا کہ یونس بشیر میرے دائیں بازو ہیں۔

یونس بشیر کے قریبی ساتھیوں نے ان کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی چیمبر کے قائد سراج قاسم تیلی کے انتقال کے بعد چیمبر کی سیاست کو مفاد پرست ٹولے نے ہائی جیک کرلیا ہے جس پر بزنس میں گروپ کے کئی رہنماؤں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس بشیر کے اس فیصلے کے ںعد کراچی کی بڑی کاروباری تنظیموں اور ملک کے مختلف چیمبرز کے عہدیداروں نے رابطہ کرکے انہیں اپنے فیصلے کو تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔

کراچی چیمبر کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کراچی چیمبر کیلئے درد رکھنے والے سینکڑوں رہنماؤں نے یونس بشیر کے گھر ان سے ملاقات کے دوران بی ایم جی قیادت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی ہے۔

ملاقات کرنے والے رہنماؤں نے “ہیڈلائن” کو بتایا کہ یونس بشیر سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کے ساتھ انہیں کہا ہے کہ یونس بشیر کے ساتھ تمام کاروباری تنظیموں کا تعاون رہے گا۔ یونس بشیر سے ان کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن ان کا سیل فون بدستور انگیج رہا۔

واضع رہے کہ معروف رہنماء یونس بشیر کی کراچی چیمبر، سائٹ ایسوسی ایشن، ملک کے دیگر چیمبرز اور کاروباری تنظیموں میں ہزاروں کی تعداد میں فین فالو انگ ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یونس بشیر کے اس فیصلے سے ایک جانب تاجروں کا درد رکھنے والے ہزاروں افراد میں بے چینی پھیلے گی تو دوسری جانب ان کے اس فیصلے کے بعد مزید رہنماء بی ایم جی کو خیر باد کہیں گے۔

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

9 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

9 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

9 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

10 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

10 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

10 months ago