کرورنا وائرس نے عالمی اسٹاک مارکیٹس کو گزشتہ روز بھی اپنی لپیٹ میں لئے رکھا، خام تیل کی قیمتوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے جبکہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 112 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42411 کی سطح پر ہورہا ہے۔ تاہم تجزیہ کار کاروباری دباؤ کا عندیہ دے رہے ہیں
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوچکی ہے جبکہ 1یک ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ چین، امریکہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے ذرائع ابلاگ کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 6 ہزار افراد اس مرض کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔
آج بدھ کے روز ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر 2 کروڑ 8 لاکھ حصص کے سودے ہوئے ہیں جبکہ کاروباری حجم 82 کروڑ 32 لاکھ روپے دیکھا جارہا ہے۔
جبکہ سوئی سدرن گیس، او جی ڈی سی، حیسکول، یونیٹی، چراٹ سیمنٹ کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈی جی خان سیمنٹ، میپل لیپ، کے الیکٹرک اور بینک آف پنجاب کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
وبائی وائرس کرونا کے باعث عالمی منڈی میں آج ایک اونس سونے کہ قمیت میں 3 ڈالر 58 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے ساتھ ایک اونس سونا 67۔1565 ڈالر پر ٹریڈ کررہا ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ 20 سینٹ اضافے کے ساتھ فی بیرل خام تیل 54 ڈالر 18 سینٹ پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مزید پڑھیں ؛ مالیاتی پالیسی کا اعلان، شرح سود 25۔13 پر برقرار
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…