وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا چوتھا اجلاس اگلےہفتےاسلام آبادمیں ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں وفاقی حکومت کےسیاسی وانتظامی اثرات واضح کیےجائیں گے۔
اجلاس میں آزادکشمیرکےبعدصوبہ سندھ کوسیاسی ہدف بنانےکافیصلہ کیا گیا اور اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اگست کےمہینے سےسندھ کےدورےکریں گے۔
سندھ میں اہم شخصیات کوپی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی جائےگی، وزیراعظم سندھ کے دانشوروں، وکلا تنظیموں اور سول سوسائٹی سےرابطےکریں گے۔
اجلاس میں وزریرخارجہ شاہ محمود قریشی، اسدعمر، گورنرسندھ، اربا ب غلام اور حلیم عادل شیخ نے شرکت کی۔
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…