نیشنل بینک آف پاکستان کے سسٹم پر ہفتہ کے روز بین الااقوامی ہیکرز نے متعدد حملے کئے، ہیکرز سسٹم میں موجود مائیکرو سافٹ فائلز پر وائرس کے ذریعے داخل ہونا چاہتے تھے لیکن بینک کے آئی ٹی شعبہ نے ان متواتر حملوں کو ناکام بناکر سسٹم کو محفوظ کرلیا ہے۔
نیشنل بینک آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق ہیکرز کی جانب سے ابتدائی حملے پر ہی آئی ٹی ٹیم متحرک ہوگئی، ٹیم نے مائیکرو سافٹ فائلز پر وائرس حملے کے ذریعے سسٹم میں کو ہیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
مزید پڑھیں نیشنل بینک کے ششماہی نتائج کا اعلان، 36 اعشاریہ 8 فیصد بعد از ٹیکس منافع ریکارڈ
نیشنل بینک نے حال ہی میں اپنے سرورز کو ملٹی پل فائر والز کے تحت اپ ڈیٹ کیا ہے اور سسٹم کی بہتری کیلئے پی سی آئی ۔ ڈی ایس ایس کے ساتھ معاہدہ بھی طے پایا ہے۔
واضع رہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے تحت قومی اور اہم سول سرکاری اداروں کے تمام اکاؤنٹس ہیں۔ ان اکاؤنٹس ذریعے روزانہ کی بنیادوں پر اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کی جاتی ہیں۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نیشنل بینک کے صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے اور احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے ویب سائٹ اور مکمل سسٹم کی ڈیپ روٹ اسکیننگ کی جارہی ہے تاکہ ہیکرز کی جانب سے دوبارہ حملے کی صورت میں سسٹم مکمل طور پر محفوظ رہے۔
واضع رہے کہ ماضی میں بھی نیشنل بینک سے جڑے سرکاری اکاؤنٹس پر ہیکروں کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ…
چین نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیر کے روز لاڑکانہ میں بھٹو ہاؤس میں منعقدہ…
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کی سرحد پر اتوار کے روز ہلاک…
نوڈیرو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے میئر…
ایران کی ڈیفنس کونسل نے پیر کے روز سرکاری میڈیا کے ذریعے جاری کردہ بیان…