Categories: Newsپاکستان

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ موسمیاتی صورتحال کے پیش نظر محکمہ نے بالائی خیبر پختونخوا اور جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جس سے نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ پنجاب اور سندھ کے چند مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ اس دوران کچھ مقامات پر ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آ سکتے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہے گا اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

پنجاب کے شہروں راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان سمیت دیگر علاقوں میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ کے اضلاع کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹہ، بدین اور تھرپارکر میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، خضدار، چمن، تربت اور پنجگور سمیت دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور آندھی کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔…

22 منٹس ago

پاکستان کا انسدادِ دہشت گردی پر بھارت کا بے بنیاد بیان مسترد

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بھارتی وزارت خارجہ کے…

27 منٹس ago

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد مسترد کر دی

واشنگٹن میں امریکی سینیٹ نے بدھ کے روز ایک ایسی قرارداد کو مسترد کر دیا…

2 گھنٹے ago

گلگت بلتستان میں حالیہ کشیدگی کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

گلگت بلتستان میں حالیہ پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے ایک…

2 گھنٹے ago

کوسٹا ریکا نے کیوبا میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا، سفارتی تعلقات منقطع

کوسٹا ریکا نے ہوانا میں واقع اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے…

4 گھنٹے ago

لورالائی: ٹرک اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

لورالائی میں ڈی جی خان روڈ پر پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں…

4 گھنٹے ago