مالیاتی پالیسی کا اعلان، شرح سود 25۔13 پر برقرار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئیندہ دو ماہ کیلئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 13 اعشاریہ 25 فیصد پر برقرار رہے گی۔

اسٹیٹ بینک گورنر رضا باقر نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 11سے 12 فیصد ہے لہزا پالیسی ریٹ کو مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اشیائے خردونوش پر مہنگائی کے اثرات غالب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ترسیلی معاملات خراب ہونے سے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ جولائی سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، لگتا ہے کچھ ماہ میں دوسرے مرحلے کے سپلائی شاک کم ہوجائیں گے۔

اسٹیٹ بینک گورنر کا کہنا تھا کہ مالیاتی پالیسی سخت ہونے سے اسکی شرح میں کمی آئے گی، ہمارے ہاں فوڈ کا بجٹ زیادہ رہتا ہے، جولائی سے ابتک انفلیشن بڑھتا رہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کچھ عرصے بعد یہ مہنگائی کے نمبر ریورس ہونا شروع ہونگے، تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ اس میں کتنا وقت درکار ہوگا۔

ڈاکٹر باقر نے خدشہ ظاہر کیا کہ مہنگائی کی شرح 11سے 12فیصد رہنے کی توقع ہے، پاکستان کا دوسرے ممالک سے موازنہ کریں تو شرح سود اتنا زیادہ نہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ معاشی نقطئہ نظر سے زراعت پیداوار اس سال بھی متاثر ہوسکتی ہے، لیکن دوسرے شعبے یعنی سیمنٹ ۔ الیکڑک میں فروخت اور پیداوار بڑھ رہی ہے۔ سب سے زیادہ پرفارمنس ایکسپورٹ میں نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے اسپیشل پیکیج دیے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر باقر نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے واضع کیا کہ مشینری امپورٹ اور کاروباری صلاحیت بڑھانے کیلئے حجم 200ارب تک بڑھادیا گیا ہے۔ زرعی سطح پر لگ رہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال فصلوں میں کمی ہوگی۔

اسٹیٹ بینک گورنر نے کہا کہ صنعتی شعبے میں پیداوار بڑھ رہی ہے اور اسکے اثرات بھی جلد نظر آنا شروع ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ سیکٹر کو سپورٹ کرنے کے لئے کچھ اقدام کئے ہیں اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے لئے ایکسپورٹ بڑھنا ضروری ہے۔

ڈاکٹر باقر نے بتایا کہ ایکسپورٹ سیکٹر کی کریڈٹ لمٹ 200ارب روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے, اس رقم سے وہ کارخانے لگاِئینگے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے. ایل ٹی ایف ایف اسکیم کی سہولت اب تمام ایکسپورٹرز کو ملے گی, ایل ٹی ایف ایف کی لمٹ ،ڈھائی ارب سے بڑھا کہ 5، ارب کررہے ہیں.

گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر کہا کہ طویل مدتی فنانسنگ تمام شعبوں کی ایکسپورٹ کیلئے لاگو ہے، اگر کوئی نئی چیز ایکسپورٹ کرنی ہے تو اسکے لیے بھی اسکیم نافز العمل ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے ایکسپورٹرز کیلئے بھی اسکیم متعارف کروارہے ہیں۔

رضا باقر نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مالیاتی خسارے کو بہتر کرنے کیلئے ریفارمز کررہے ہیں، بانڈز اور بلز کی ڈیمانڈ بڑھنے سے ہمارے ریزرو میں اضافہ ہوگا۔ کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

“ملکی مجموعی معاشی صورتحال کے پیش نظر مالیاتی پالیسی میں شرح سود برقرار رکھی گئی ہے” –  ڈاکٹر رضا باقر

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 7ارب ڈالر کے زرمبادلہ اب 11ارب ڈالر پر موجود ہیں، مجموعی اضافہ 4 ارب ڈالر کا ہو اہے، بیرونی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی کم ہوا ہے۔ جنوری میں ٹیکسز میں کچھ ردو بدل کیا گیا ہے، پہلے لانگ ٹرم کیلئے ٹیکس 25فیصد تھا اور شارٹ ٹرم کیلئے شرح 5فیصد تھا جسمیں حکومتی سطح پر تبدیلی کی گئی ہے

رضا باقر نے کہا کہ ہر قسم کے رسک کو بہت باریکی سے مانیٹر کررہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک ٹریژی بلز کی بھی مکمل طور پر نگرانی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مجموعی معاشی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مالیاتی پالیسی میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : مقناطیسی پٹی کے حامل اے ٹی ایمز یورو ماسٹر ویزا چپ کارڈ کی منتقلی تک قابل استعمال رہیں گے: اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بجلی گیس۔ فوڈ سپلائی میں تعطل کی وجوہات سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ دیگر ممالک کے سینٹرل بینک کے انٹرسٹ ریٹ کا موازنہ کیا جائے تو ہمارے پاس کم ہونگے، اہم بات یہ عارضی حالات ہیں جلد حالات بہتر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ کو جب ریلیکس چھوڑا گیا تو اسے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، لیکن آج ایکسچینج ریٹ کی صورتحال دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ بیس ایکسچینج ریٹ کے ذریعے انٹرسٹ ریٹ بہتر ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جی ڈی پی گروتھ کم ہوسکتی ہے جو پہلے ساڑھے 3 فیصد تھی۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کی تمام شرائط پر کام کررہا ہے۔

ڈپٹی گورنر بینکنگ سیکٹر، جمیل احمد نے بتایا کہ کاروباری برادری کی مدد کیلئے نیا اعلان کیا جارہا ہے جس میں امپورٹرز ایڈوانس پیمنٹ اب 100فیصد ادائیگی کرسکتا ہے، 10ہزار ڈالر کی ادائیگی ہر قسم کے امپورٹرز کیلئے ہے

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

6 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

7 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

7 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

8 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

8 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

8 months ago