طالبان اور افغان حکومت کے درمیان پرامن سیاسی حل پر اتفاق ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں اسلامی ریاست کے قیام کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔طالبان اور افغانستان حکومت نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ جنگ افغانستان کے مسائل کا حل نہیں، تمام تر کوششیں پرامن سیاسی حل کے لیے ہونی چاہئيں۔
اعلاميے میں سرکاری املاک، مساجد اور اسپتالوں سمیت تمام عوامی اداروں پر حملوں ميں ملوث افراد کیخلاف سزا دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی انخلا 31 اگست تک مکمل ہوجانے کا عندیہ دیا ہے۔