افغانستان میں شکست کی ہزیمت کا داغ تازہ تھا کہ واشنگٹن سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک امریکی جسے ایف بی آئی مقامی دہشتگرد قرار دے رہی ہے نے کانگریس کی عمارت کے قریب بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو اڑانے کی دھمکی دے دی۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق پولیس اور ایف بی آئی نے علاقے کو خالی کرواکر گھیرے میں لے لیا۔
ملزم نے ہتھیار ڈال دیے اور اب امریکی پولیس کی تحویل میں ہے۔
امریکی جس کا نام رے روز بیری بتایا جارہا ہے نے کانگریس کے قریب اپنے ٹرک سے 30 منٹ کی ویڈیو فیس بک پر اپلوڈ کی جس میں اس نے افغانستان کا حوالہ دیا اور یہ بھی انکشاف کیا کہ اس ٹرک کے علاوہ نیویارک کے 4 مقامات پر بھی بم نصب کیئے ہیں اور اگر اسنائپرز نے اسے نشانہ بنایا تو ہمہ وقت تمام بم ایکٹیویٹ ہوجائیں گے۔
ادھر امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹائمز اسکوائر سمیت متعدد علاقے خالی کرالئے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے چند لمحات ںعد فیس بک نے اسے حذف کردیا لیکن اس ویڈیو کو کروڑوں افراد نے دیکھا۔
پولیس اور ایف بی آئی اہلکار مقامی دہشتگرد رے روز بیری سے مزاکرات کررہے ہیں۔
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…