آبنائے ہرمز میں امریکی مدد کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

عالمی منڈی میں پیر کے روز خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ گراوٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔ تاہم، امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے فقدان کے باعث خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کی نفسیاتی سطح سے اوپر برقرار ہیں۔

برینٹ کروڈ آئل کے سودے 6 سینٹ یا 0 اعشاریہ 1 فیصد کمی کے ساتھ 108 اعشاریہ 11 ڈالر فی بیرل پر آ گئے ہیں۔ جمعہ کے روز اس میں 2 اعشاریہ 23 ڈالر کی کمی دیکھی گئی تھی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 44 سینٹ یا 0 اعشاریہ 4 فیصد گر کر 101 اعشاریہ 50 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

فلپ نووا کی تجزیہ کار پرینکا سچدیوا کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سپلائی میں تعطل اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمتوں کو مسلسل سہارا مل رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جب تک آبنائے ہرمز سے معمول کے مطابق ترسیل بحال نہیں ہوتی، قیمتوں کے بلند رہنے کا امکان ہے اور مزید اضافے کے خدشات بدستور موجود ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث سمندری راستوں پر نقل و حمل تاحال محدود ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے، تاہم جوہری معاہدے کے حوالے سے تہران کا مطالبہ ہے کہ پہلے جنگ کے اثرات کو ختم کیا جائے اور خلیجی جہاز رانی پر عائد ناکہ بندی اٹھائی جائے۔

دریں اثنا، اوپیک پلس نے جون کے مہینے کے لیے اپنے سات رکن ممالک کی پیداوار میں 1 لاکھ 88 ہزار بیرل یومیہ اضافے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب پیداواری اہداف میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ اضافہ محض کاغذی حد تک محدود رہے گا کیونکہ آبنائے ہرمز میں جاری جنگ خلیجی تیل کی سپلائی میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago