ایس ایچ او کورنگی انسپکٹر شہزادہ سلیم نے ایس ایس پی کورنگی و ایس پی لانڈھی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کردیں۔ پیر کے روز پولیس پارٹی کے دوران چیکنگ دوران اسٹریٹ کریمنل اور موٹرسائیکل لفٹڑ کو پکڑ کر2 عدد پسٹل بمعہ راؤنڈو ایک موٹرسائیکل تھانہ پی آئی بی سے سرقہ شدہ برآمد کرلی۔
ایس ایچ او کورنگی نے جرائم کے سد باب کیلئے ایس ایس پی و ایس پی کورنگی و لانڈھی کی خصوصی ہدایات پر مختلف مقامات پر اچانک چیکنگ کی حکمت عملی سے اسٹریٹ کریمنل اور موٹرسائیکل لفٹر جوکہ ماضی میں بھی گرفتار ہوکر جیل برد کیئے گئے تھے انہیں اسلحہ ایمونیشن سمیت گرفتار کرلیا۔ جبکہ ملزمان سے دوران گرفتاری تھانہ پی آئی بی کی سرقہ شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت صابر ولد انور، شاہنواز ولد سرفراز علی اور رضوان ولد رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ عادی ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل و ایمونیشن، موٹرسائیکل نمبر KOY-6044 میکر ہنڈا 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کورنگی میں مقدمہ الزام نمبر 22/2022 بجرم دفعہ23-1-A تھانہ کورنگی. مقدمہ الزام نمبر 23/2022 بجرم دفعہ23-1-A تھانہ کورنگی. مقدمہ الزام نمبر 143/2021 بجرم دفعہ381A تھانہ پی آئی بی درج کئے گئے ہیں۔
ایس ایچ او کورنگی انسپیکٹر شہزادہ سلیم کے مطابق ملزم صابر مقدمہ الزام نمبر582/20 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ کورنگی
(02) ملزم رضوان مقدمہ الزام نمبر 368/19 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ کورنگی
(03) ملزم رضوان مقدمہ الزام نمبر 328/20 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ لانڈھی پہلے ہی درج ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف کاروائی کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا۔
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…