ٹیکنالوجی کی دوڑ میں بین القوامی کمپنیاں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لئے صارفین کو نت نئی مصنوعات متعارف کررہی ہیں۔ ماضی متحرک تصویروں کو چھوٹی اسکرین پر سمونے کے لیئے جاپانی ٹیکنالوجی قابل اعتعماد کہلائی جاتی تھی لیکن دور حاضر میں کئی ممالک اس اجارہ داری کے در توڑ کر تحقیق اور ترقی کی نئی منزلوں تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
دور حاضر میں جنوبی کوریا کی کمپنی سامسنگ اپنی مصنوعات کی طویل فہرست کی بدولت دنیا کے طول و عرض میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ سامسنگ کی کسی بھی پراڈکٹ چاہے وہ اسمارٹ فون ہو یا ایل سی ڈی، صارفین اس کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔
سی ای ایس 2020 کے لئے سام سنگ کی ایک شاندار پراڈکٹ فریم لیس 8 کے کے بارے میں گزشتہ کچھ عرصے سے افواہیں گونج رہی تھیں اب اس شاہکار کی تصاویر بھی سام سنگ ذرائع سے حاصل ہوئی ہیں۔
سام سنگ ذرائع نے انکشاف کیا کیا ہے کہ فریم لیس 8 کے آئیندہ ہفتے امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی سی ای ایس 2020 میں متعارف کرائی جائے گی۔
حاصل کردہ معلومات کے مطابق سام سنگ کمپنی سی ای ایس 2020 میں جدید فریم لیس ٹی وی کے دو انقلابی ماڈل پیش کرے گی جن کے کوڈ کیو 900 ٹی اور کیو 950 ٹی بتائے جاتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ہمیں مزید سات روز کا انتظار رہے گا۔ کہا جارہا ہے کہ اس فریم لیس 8 کے ٹی وی میں سام سنگ نے نئے آپشن بھی آزمائے ہیں۔
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…