لینوو نے دنیا کا پہلا 5 جی کمپیوٹر متعارف کرادیا
چین کی ہائی ٹیک کمپنی ” لینوو” نے لاس ویگاس کنزیومر الیکٹرانکس شو میں دنیا کا پہلا 5 جی ٹیکنالوجی کا حامل پرسنل کمپیوٹر” یوگا فائیو جی” متعارف کرادیا۔
امریکی شہر لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرانکس شو 2020 لینوو فائیوجی کمپیوٹر میں متعارف کرایا گیا ہے۔کمپنی کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ اس نے سمارٹ فون ٹیکنالوجی سے ہٹ کر فائیو جی کا حامل پریمیئم کمپیوٹر متعارف کرایا ہے۔
اس سے قبل لینوو نے ڈیکس ٹاپ، لیپ ٹاپ اور نوٹ بکس کی سیریز کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ کی تھا۔
یوگا 5 جی با آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکنے والا ٹو ان ون لیپ ٹاپ ہے جو تیز رفتار فائیوجی نیٹ ورک فراہم کرتا ہے اور یہ فور جی کے مقابلے میں 10 گنا تیز رفتاری سے کام کرتا ہے۔
یوگا فائیو جی رواں سال موسم بہار میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ اس کمپیوٹر کی دوسری بڑی خوبی آواز کا تعامل ہے،اس کے وائس اسسٹنٹس کے ساتھ چالیس سے زیادہ ماڈل متعارف کرائے گئے ہیں۔
کمپنی نے سی ای ایس 2020 میں اپنی دیگر فائیو جی مصنوعات بھی متعارف کرائی ہیں جن میں دنیا کا پہلا فولڈ ایبل پرسنل کمپیوٹر، تھنک پیڈ ایس ون فولڈ اور سمارٹ فون ریزر شامل ہیں۔
واضع رہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی فور جی سے 100 گنا رفتار کی حامل ہے جس کی مدد سے گھنٹوں پر محیط موویز سیکنڈز میں ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہیں۔
سامسنگ 11 فروری کو اپنے شاہکار گلیکسی ایس 11 سیریز پیش کرے گا
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…