انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت جنوبی جاوا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب 55 افراد لقمئہ اجل بن گئے۔ انڈونیشیائی حکام کے مطابق ملک بھر میں سیلابی صرتحال کے باعث عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہزاروں متاثرین ہفتہ کے روز بھی ہزاروں سیلاب متاثرین اپنے گھروں کو واپس نہیں جاسکے ، حکام نے بتایا۔
جنوبی جاوا کے 30 ملیئن آبادی پر مشتمل شہر لیبک کے 170،000 سے زیادہ افراد شہر سے باہر عارضی پناہ گاہ میں مقیم ہیں۔
نئے سال کی آمد پر شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث انڈونیشیا کے کئی علاقے خصوصا” جنوبی جاوا کا شہر لیبک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید متاثر ہوا ہے۔
انڈونیشیا کی نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کے نتجے میں ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوچکی ہے جبکہ کئی تاحال افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
نیشنل ایمرجنسی مٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان آگس ویبو نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں سے مزید لاشیں ملی ہیں، فی الحال ان کی تعداد اور شناخت کا عمل مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔
مزیر پڑھیں جکارتہ میں سیلاب سے 4 افراد ہلاک
انہوں نے کہا کہ امدادی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں بحالی اور نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عارضی پناہ گاہوں میں گنجائش سے زیادہ افراد کے قیام سے غذائی قلت کی صورتحال سنگین ہونے اور پینے کے صاف پانی کی قلت کے نتیجے میں سیلابی پانی کے استعمال سے وبائی امراض کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔
عارضی پناہ گاہ میں مقیم تریما کانتی کہتے ہیں کہ ہمیں اس پناہ گاہ میں صاف پانی کی اشد ضرورت ہے۔ “ہم قریبی چرچ میں جاتے ہیں لیکن ہر فرد کو پانی نہیں ملتا۔”
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…